ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
HadeethEnc Encyclopedia

پیشاب (کے چھینٹوں) سے بچو؛ کیوں کہ عموما قبر کا عذاب اسی وجہ سے ہوتا ہے۔

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
10044Sahih صحیح
عن أبي هريرة رضي الله عنه مرفوعًا: «اسْتَنْزِهوا من البول؛ فإنَّ عامَّة عذاب القبر منه».
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”پیشاب (کے چھینٹوں) سے بچو؛ کیوں کہ عمومم قبر کا عذاب اسی وجہ سے ہوتا ہے“۔
— HadeethEnc اردو ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) reported that the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) said: "Beware of (smearing yourselves with) urine, because it is the main cause of punishment in the grave."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
Not named by the source
Original wording: اسے امام دارقطنی نے روایت کیا ہے۔
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #10044

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اس حدیث میں نبی ﷺ عذاب قبر کے اسباب میں سے ایک سبب کو ہمارے لیے بیان فرما رہے ہیں، جو کہ بہت زیادہ پایا جاتا ہے، یعنی پیشاب سے نہ بچنا اور اس سے پاک صاف نہ رہنا۔

حدیث کے فوائد

  • پیشاب سے بچنے اور دوری اختیارکرنے کا خیال رکھنا ،اس طور سے کہ وہ کپڑے اور جسم پر نہ لگے۔
  • بہتر ہے کہ اس کے لگنے کے بعد جلد دھو لیا جائے اور اس سے پاکی حاصل کر لی جائے، تاکہ انسان کے نجاست کے ساتھ گھومتا نہ پھرے۔ البتہ نماز کے وقت اسے زائل کرنا واجب ہے۔
  • پیشاب نجس ہے۔ جب کسی کے جسم، کپڑا یا کسی جگہ کو لگ جاتا ہے، تو اسے ناپاک کر دیتا ہے۔ لہذا اس کے ہوتے ہوئے نماز درست نہیں ہوتی، کیوں کہ نجاست سے پاک ہونا نماز کے صحیح ہونے کی ایک شرط ہے۔
  • پیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچنا کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔
  • عذاب قبر کا ثبوت۔ یہ کتاب و سنت اور اجماع سے ثابت ہے۔
  • آخرت میں جزا کا اثبات۔ آخرت کے مراحل میں سے سب سے پہلا مرحلہ قبر کا مرحلہ ہے۔ قبر یا توجنت کی کیاری ہے یا جہنم کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا ہے۔

Explanation

In this Hadīth, the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) draws our attention to one of the most common causes of punishment in the grave. It is the habit of not keeping away or purifying oneself from urine.

Topics موضوعات