Sahih al-Bukhari · Sahih Muslim صحیح بخاری · صحیح مسلم

جو شخص صبح کے وقت یا شام کے وقت مسجد جاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ضیافت تیارکرتا ہے، جب بھی وہ صبح…

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ غَدَا إِلَى الْمَسْجِدِ أَوْ رَاحَ أَعَدَّ اللهُ لَهُ فِي الْجَنَّةِ نُزُلًا، كُلَّمَا غَدَا أَوْ رَاحَ».
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : "جو شخص صبح کے وقت یا شام کے وقت مسجد جاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ضیافت تیارکرتا ہے، جب بھی وہ صبح یا شام کے وقت مسجد جاتاہے۔"
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) reported that the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) said: "Whoever goes to the mosque in the morning or the evening, Allah has prepared an abode for him in Paradise every time he goes in the morning or the evening."

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: متفق عليه
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #5436

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے عبادت، طلب علم یا اس طرح کے کسی دوسرے نیک مقصد کی خاطر کسی بھی وقت، دن کے پہلے حصے میں ہو یا آخری حصے میں، مسجد آنے والے کو خوش خبری دی ہے کہ وہ رات یا دن کے وقت جب بھی مسجد آتا ہے، تو اللہ تعالی اس کے لیے جنت میں جگہ اور ضیافت تیار کر دیتا ہے۔

حدیث کے فوائد

  • مسجد جانے کی فضیلت اور وہاں پابندی سے فرض نماز پڑھنے کی ترغیب۔ مسجدوں سے دور رہنے والا شخص بے شمار بھلائیوں، فضیلتوں، اجر و ثواب اور اللہ تعالی کی جانب سے تیار کردہ ضیافت سے محروم رہ جاتا ہے۔
  • جب لوگ اپنے گھر میں اپنے یہاں آنے والے کی خاطر تواضع کرتے ہیں اور اسے کھانا پیش کرتے ہیں، تو اللہ تباک و تعالی تو اپنے بندوں سے کہيں زیادہ نوازنے والا اور عزت افزائی کرنے والا ہے۔ وہ بھی اپنے گھر میں آنے والے کی عزت افزائی کرتا ہے اور اس کی خوب ضیافت کرتا ہے۔
  • مسجد جانا ایک خوش آئند اور قابل رشک کام ہے۔ کیوں کہ انسان جتنی بار مسجد جاتا ہے، اتنی بار اس کے لیے ضیافت کا سامان تیار ہوتا ہے۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) gave glad tidings to whoever came to the mosque for worship or seeking knowledge or for any other good purpose at any time, be it in the early morning or at the end of the day, that Allah has prepared for him a place and an accommodation in Paradise whenever he goes to the mosque at night or in the morning.

Topics موضوعات