جو بھی مسلمان وضو کرتا ہے اور وہ اچھی طرح وضو کرتا ہے، پھر کھڑے ہو کر پوری یک سوئی اور توجہ کے ساتھ دو رکعت…
Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- صحیح مسلمSahih MuslimOriginal wording: رواه مسلم
- 2Grade درجہ
- Sahih صحیحAuthentic: reliable chain and textمستند: سند اور متن دونوں درستGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #8388Sahih Muslim (HadeethEnc 8388)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے لوگوں سے بات کرتے ہوئے دو بڑی فضیلتیں بیان فرمائی ہیں:
1- جس نے وضو کرتے وقت مسنون طریقے سے مکمل طور پر وضو کیا اور ہر عضو تک کما حقہ پانی پہنچایا، پھر یہ دعا پڑھی: "میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہيں ہے اور محمد اللہ کے بندے اور رسول ہیں، اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ جس دروازے سے چاہے، اندر داخل ہو جائے۔
2- جس نے اس طرح مکمل وضو کیا اور اس کے بعد دو رکعت نماز مکمل اخلاص اور خشوع و خضوع کے ساتھ پڑھی اور اپنى پیشانی اور تمام اعضائے بدن کے ساتھ اللہ کے لئے فروتنى بجالا یا، اس کے لیے جنت واجب ہو جائے گی۔
حدیث کے فوائد
- اللہ کا بڑا فضل وکرم کہ وہ تھوڑے عمل پر بھی بڑا بدلہ عطا کرتا ہے۔
- اچھی طرح اور مکمل طریقے سے وضو کرنے اور اس کے بعد خشوع وخضوع کے ساتھ دو رکعت نماز پڑھنے کی مشروعیت اور اس سے حاصل ہونے والا بڑا اجر وثواب۔
- اچھی طرح وضو کرنا اور اس کے بعد اس ذکر کا اہتمام کرنا دخول جنت کا سبب ہے۔
- غسل کرتے وقت بھی یہ ذکر مستحب ہے۔
- صحابہ خیر، جیسے علم سیکھنے اور اسے پھیلانے، اس سلسلے میں اورمعاملات زندگى سے متعلق امور میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کے حریص تھے۔
- جس طرح وضو سے بدن کی صفائی ہوتی ہے اور اس کی گندگیاں دور ہوتی ہیں، اسی طرح وضو کے بعد ذکر سے دل کی صفائی ہوتی ہے اور اس سے شرک کی گندگی دور ہوتی ہے۔
Explanation
The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) pointed out two great virtues while addressing the people:
First: Whoever performs ablution well, thoroughly, completely, and perfectly in the prescribed manner, and gives each limb its due amount of water, and then says, I bear witness that there is no god but Allah and that Muhammad is the servant and Messenger of Allah, the eight gates of Paradise will be opened for him, and he may enter through whichever one he wishes.
Second: Whoever performs this complete and perfect ablution and then stands up and offers two Rak‘ahs, turning to them with his heart in sincerity and Khushū‘ (humility and focus), and submitting his face and all the parts of his body to Allah, Paradise will be guaranteed for him.