سنن ابو داؤد · سنن نسائی · مسند احمد
Sunan Abi Dawud · Sunan an-Nasa'i · Musnad Ahmad

’’یہ دونوں (عشا و فجر کی) نمازیں منافقوں پر بقیہ نمازوں سے زیادہ گراں ہیں۔ اگر تم کو ان دونوں کی فضلیت کا علم…

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
11306Sahih صحیح
عن أُبيِّ بن كعبٍ رضي الله عنه قال: صلَّى بنا رسولُ الله صلى الله عليه وسلم يومًا الصُّبحَ فقال: «أشاهِد فُلان؟» قالوا: لا، قال: «أشاهِدٌ فُلان؟» قالوا: لا، قال: «إنَّ هاتيَنِ الصَّلاتين أثقَلُ الصَّلَواتِ على المُنافقين، ولو تعلمون ما فيهما لأتيتُمُوهما ولو حَبْوًا على الرُّكب، وإن الصفَّ الأوّلَ على مِثلِ صَفِّ الملائكة، ولو عَلِمتُم ما فضيلتُه لابتَدَرتُموهُ، وإنّ صلاةَ الرجل مع الرجل أزكى من صلاتِه وحدَه، وصلاتَه مع الرجلَين أزكى من صلاتِه مع الرجل، وما كَثُرَ فهو أحبُّ إلى الله تعالى».
ابي بن كعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں : ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں صبح کی نماز پڑھائی اور اس کے بعد فرمایا: ’’کیا فلاں شخص حاضر ہے؟‘‘ لوگوں نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کیا فلاں شخص حاضر ہے؟‘‘ لوگوں نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یہ دونوں (عشا و فجر کی) نمازیں منافقوں پر بقیہ نمازوں سے زیادہ گراں ہیں۔ اگر تم کو ان دونوں کی فضلیت کا علم ہو جائے، تو تم ان میں ضرور آؤگے، گھٹنوں کے بل چل کر ہی سہی۔ بلا ريب پہلی صف فرشتوں کی صف کی مانند ہے۔ اگر اس کی فضلیت کا علم تم کو ہو جائے، تو تم اس کی طرف ضرور سبقت کروگے۔ ایک شخص کا دوسرے شخص کے ساتھ مل کر جماعت سے نماز پڑھنا اس کے تنہا نماز پڑھنے سے زیا دہ بہتر ہے اور ایک شخص کا دو شخصوں کے ساتھ مل کر جماعت سے نماز پڑھنا ایک شخص کے ساتھ نماز پڑھنے سے زیا دہ بہتر ہے۔ جس قدر جماعت کی تعداد زیادہ ہوگی، اللہ کے نزدیک وہ نماز اتنی ہی پسندیدہ ہوگی۔‘‘
— HadeethEnc اردو ترجمہ
’Ubayy ibn Ka‘b (may Allah be pleased with him) reported: The Messenger of Allah (may Allah's peace and blessings be upon him) led us in the Fajr prayer one day and said: "Is so-and-so present?" They replied: 'No.' He said: "Is so-and-so present?" They replied: 'No.' Thereupon, he said: "These two prayers are the most burdensome of all prayers for the hypocrites. If you knew what they contain, you would come to them, even if you had to crawl on your knees. The first row is like that of the angels, and if you knew the nature of its excellence, you would race to join it. A man's prayer with another man is purer than his prayer alone, and his prayer with two men is purer than his prayer with one man; the greater the number, the more pleasing it is to Allah Almighty."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
سنن ابو داؤدSunan Abi Dawudسنن نسائیSunan an-Nasa'iمسند احمدMusnad Ahmad
Original wording: رواه أبو داود والنسائي وأحمد
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #11306

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک دن فجر کی نماز پڑھی اور اس کے بعد پوچھا کہ کیا ہماری اس نماز میں فلاں شخص موجود ہے؟ صحابہ نے جواب دیا کہ نہیں۔ پھر آپ نے دوسرے شخص کے بارے میں پوچھا کہ کیا فلاں شخص موجود ہے؟ صحابہ نے اس بار بھی نہیں میں جواب دیا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: بلاشبہ فجر اور عشا کی نمازیں منافقوں پر سب سے بھاری ہیں، کیوں کہ ان دونوں اوقات میں سستی کا غلبہ رہتا ہے اور ریاکاری کا امکان کم ہو جاتا ہے کہ تاریکی کی وجہ سے کوئی دیکھ نہیں سکتا۔

اے مومنو! اگر تم جان لو کہ صبح اور عشا کی نماز میں کتنا اضافی اجر و ثواب ہے، (کیوں کہ اجر و ثواب مشقت کے بہ قدر ملا کرتا ہے) تو تم ان دونوں نمازوں میں ضرور پہنچوگے۔ چاہے گھٹنوں اور ہاتھوں کے بل چل کر ہی کیوں نہ پہنچنا پڑے۔

بلاشبہ پہلی صف اس میں کھڑے لوگوں کے امام سے قریب ہونے کے لحاظ سے فرشتوں کی صف کی مانند ہے اللہ سے قریب ہونے کے لحاظ سے۔ اگر ایمان والے پہلی صف کی فضیلت سے واقف ہو جائيں، تو اس میں کھڑے ہونے کے لیے مقابلہ آرائی کرنے لگيں۔ بلاشبہ ایک آدمی کا دوسرے آدمی کے ساتھ نماز پڑھنا اکیلے نماز پڑھنے سے زیادہ اجر وثواب کا باعث ہے اور دو شخص کے ساتھ نماز پڑھنا ایک شخص کے ساتھ نماز پڑھنے سے زیادہ ثواب کا باعث ہے۔ جس نماز میں نمازیوں کی تعداد زیادہ ہو، وہ اللہ کے نزدیک زیادہ محبوب اور افضل ہے۔

حدیث کے فوائد

  • مسجد کے امام کا مقتدیوں کے حالات کا جائزہ لینا اور جو مصلی غائب ہوں، ان کے بارے میں دریافت کرنا جائز ہے۔
  • نماز باجماعت کا اہتمام بطور خاص عشا اور فجر کی نماز کا باجماعت التزام کرنا ایمان کی علامت ہے۔
  • حدیث سے عشا اور فجر کی نماز کے عظیم اجر وثواب کا پتہ چلتا ہے، کیوں کہ ان نمازوں میں حاضر ہونے کا تقاضا ہے کہ نفس کے ساتھ مجاہدہ کیا جائے اور اطاعت پر صبر کیا جائے، اس لیے ان نمازوں کا اجر دیگر نمازوں سے زیادہ ہے۔
  • باجماعت نماز دو یا دو سے زیادہ لوگوں سے منعقد ہوتی ہے۔
  • پہلی صف کی فضیلت کا بیان اور آگے بڑھ کر اس میں شامل ہونے کی ترغیب۔
  • اس حدیث سے جماعت میں کثیر تعداد کی فضیلت ثابت ہوتی ہے، کیوں کہ لوگ جتنے زیادہ ہوں گے، اتنا ہی زیادہ جماعت کا اجر و ثواب ملے گا۔
  • حالات کے پیش نظر اور شریعت کے اہمیت دینے کے اعتیار سے صالح اعمال فضیلت میں باہم متفاوت ہوتے ہیں۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) offered the Fajr prayer one day and then asked: Is so-and-so attending this prayer of ours? The Companions replied: No! Then he said: Is so-and-so present? Another person. They said: No! So, the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) said: Indeed, the Fajr and ‘Ishā’ prayers are the most burdensome of all prayers for the hypocrites, as people are mostly lazy at their time and they have little chance of Riyā’ (show-off), for they are not seen in darkness.

If you, O believers, knew the additional reward and recompense that results from the Fajr and ‘Ishā’ prayers – as the amount of reward depends on the amount of difficulty – you would come to them, even if you had to crawl on your hands and knees.

The first row, in terms of their closeness to the Imām, is like the row of angels in terms of their closeness to Allah Almighty. If the believers knew the merit of the first row, they would race to join it. And indeed, a man's prayer with another man brings more reward and impact than his prayer alone, and his prayer with two men is better than his prayer with one man. A prayer attended by a lot of worshippers is more rewarding and pleasing to Allah.

Topics موضوعات