میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ موجود تھا۔ آپ لوگوں کے کوڑا کرکٹ پھینکنے کی جگہ پر آئے اور کھڑے…
Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih MuslimOriginal wording: متفق عليه
- 2Grade درجہ
- Sahih صحیحAuthentic: reliable chain and textمستند: سند اور متن دونوں درستGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #3075Sahih al-Bukhari & Sahih Muslim (HadeethEnc 3075)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہما کہتے ہيں کہ وہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ تھے۔ اسی دوران آپ نے پیشاب کرنے کا ارادہ کیا، تو ایک جگہ گئے، جہاں لوگ گھروں میں جھاڑو لگانے کے بعد جمع ہونے والا کوڑا اور مٹی پھینکا کرتے تھے اور وہاں کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔ جب کہ عام طور پر آپ بیٹھ کر ہی پیشاب کیا کرتے تھے۔
یہ دیکھ کر حذیفہ رضی اللہ عنہ آپ سے دور ہٹنے لگے، تو آپ نے پاس آنے کے لئے کہا۔ چنانچہ وہ بالکل پاس جاکر آپ کے پیچھے ایڑیوں کے پاس کھڑے ہو گئے، تاکہ ایک طرح سے سترہ بن جائيں اور کوئی آپ کو اس حالت میں دیکھ نہ سکے۔
اس کے بعد آپ نے وضو کیا اور جب پاؤں دھونے کی باری آئی، تو دونوں موزوں کو دھونے کے بجائے ان پر مسح کر لیا۔ موزوں سے مراد چمڑے وغیرہ سے بنى ہوئے پیروں میں پہننے والى چیزیں ہيں، جو دونوں قدموں کو ڈھانپ کر رکھتى ہیں۔
حدیث کے فوائد
- موزوں پر مسح کی مشروعیت۔
- کھڑے ہوکر پیشاب کرنا جائز ہے، بشرطیکہ جسم یا کپڑے پر چھینٹے نہ پڑیں۔
- اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے کوڑا پھینکنے کی جگہ کا انتخاب اس لیے کیا کہ عام طور پر وہ جگہ نرم ہوتی ہے اور پیشاب کے چھینٹے پیشاب کرنے والے پر پڑنے کا اندیشہ نہيں رہتا۔
Explanation
Hudhayfah ibn al-Yamān (may Allah be pleased with him and his father) reports that he was with the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) who wanted to urinate and, thus, entered the dump of some people, i.e., a place where the garbage and the dust swept off homes are thrown. He passed urine while standing, although he would usually urinate while sitting.
Hudhayfah moved away, but he (may Allah's peace and blessings be upon him) said to him: Come close, and Hudhayfah moved close until he was standing behind his heels to act as a barrier for him and let no one see him in such a state.
Then the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) made ablution, and on reaching the point of washing the feet, he only wiped over both of his Khuffs – footwear made of soft leather and the like covering the heels—without taking them off.