صحیح بخاری · صحیح مسلم
Sahih al-Bukhari · Sahih Muslim

جس نے ہمیشہ روزہ رکھا، اس نے دراصل روزہ ہی نہیں رکھا۔ مہینے کے تین روزے سال بھر روزہ رکھنے کی طرح ہیں

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
6017Sahih صحیح
عَنْ عَبْدَ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ العَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّكَ لَتَصُومُ الدَّهْرَ، وَتَقُومُ اللَّيْلَ؟»، فَقُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: «إِنَّكَ إِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ هَجَمَتْ لَهُ العَيْنُ، وَنَفِهَتْ لَهُ النَّفْسُ، لاَ صَامَ مَنْ صَامَ الدَّهْرَ، صَوْمُ ثَلاَثَةِ أَيَّامٍ صَوْمُ الدَّهْرِ كُلِّهِ»، قُلْتُ: فَإِنِّي أُطِيقُ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ، قَالَ: «فَصُمْ صَوْمَ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ، كَانَ يَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا، وَلاَ يَفِرُّ إِذَا لاَقَى».
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ”کیا تم دن میں ہمیشہ روزہ رکھتے ہو اور رات میں ہمیشہ قیام کرتے ہو؟" میں نے عرض کیا: جی ہاں! تو فرمایا: "ایسا کرنے سے آنکھ تھک جائے گی اور جسم کمزور ہو جائے گا۔ جس نے ہمیشہ روزہ رکھا، اس نے دراصل روزہ ہی نہیں رکھا۔ مہینے کے تین روزے سال بھر روزہ رکھنے کی طرح ہیں" ۔ میں نے عرض کیا: میرے اندر اس سے زیادہ روزہ رکھنے کی طاقت ہے۔ آپ نے فرمایا: "تب داود علیہ السلام کا روزہ رکھو۔ وہ ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن بغیر روزے کے رہتے تھے اور دشمن سے مقابلے کے وقت بھاگتے نہیں تھے"۔
— HadeethEnc اردو ترجمہ
‘Abdullah ibn ‘Amr ibn al-‘Ās (may Allah be pleased with him and his father) reported: The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) said: "You fast continuously and stand in prayer at night?" I said: Yes. He said: "If you do that, your eyes will become weak, and your soul will become weary. No fasting counts for the one who fasts continuously. Fasting three days is like fasting the entire year". I said: Indeed, I am capable of more than that. He said: "Then fast the fast of Dāwūd (David) (peace be upon him); he used to fast one day and break his fast the next day, and he would not flee when facing the enemy."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: متفق عليه
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #6017

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو یہ اطلاع ملی کہ عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سال بھر لگاتار روزہ رکھتے ہیں اور ایک دن بھی ناغہ نہیں کرتے۔ اسی طرح رات رات بھر نماز پڑھتے رہتے ہیں اور سوتے ہی نہیں ہيں۔ لہذا انھیں اس سے منع کیا اور فرمایا: روزہ بھی رکھو اور ناغہ بھی کرو۔ رات میں قیام بھی کرو اور سو بھی لیا کرو۔ ان کو لگاتار روزہ رکھنے اور رات رات بھر قیام کرنے سے منع کیا اور فرمایا: ایسا کروگے، تو تمھاری آنکھ کمزور ہو جائے گی اور اندر دھنس جائے گی۔ تمھارا جسم کمزور ہوجائے گا اور تھک جائے گا۔ جس نے سال بھر روزہ رکھا، اس نے روزہ ہی نہیں رکھا۔ کیوں کہ نہی کی مخالفت کی وجہ سے اجر وثواب سے محروم رہا اور کھایا پیا بھی نہيں۔ اس کے بعد ان کی رہ نمائی مہینے میں تین دن روزہ رکھنے کی جانب فرمائی کہ یہ سال بھر روزہ رکھنے کی طرح ہے۔ کیوں کہ ایک دن کا ثواب دس دن کے برابر ملے گا، جو کہ نیکیوں میں اضافے کی قلیل ترین مقدار ہے۔ آپ کی اس رہنمائی کے بعد عبداللہ نے عرض کیا: میرے اندر اس سے زیادہ کرنے کی طاقت ہے۔ جواب میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: اگر ایسا ہے، تو تم داود علیہ السلام کا روزہ رکھو، جو سب سے افضل روزہ ہے۔ وہ ایک دن روزہ رکھتے تھے اور ایک دن ناغہ کرتے تھے اور دشمن سے مڈبھیڑ کے وقت بھاگتے نہیں تھے، کیوں کہ ان کے روزہ رکھنے کا طریقہ ان کے جسم کو کمزور نہيں ہونے دیتا تھا۔

حدیث کے فوائد

  • ہر مہینے کے تین روزے سال بھر کے روزے کی طرح ہيں۔ کیوں کہ نیکی کا ثواب دس گنا دیا جاتا ہے۔ اس طرح تین روزے تیس دن کے روزے ہوئے۔ اس لیے جس نے ہر مہینے تین روزے رکھے، اس نے گویا سال بھر روزہ رکھا۔
  • الله کی طرف دعوت دينے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ عمل کی ترغیب دی جائے اور اس کے اجر اور اس پر ثابت قدم رہنے کا ثواب ذکر کیا جائے۔
  • خطابی کہتے ہیں: عبداللہ بن عمرو کے قصے کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ کی عبادت صرف روزے تک محدود نہيں ہے، بلکہ اور بھی مختلف طریقے کی عبادتیں ہیں۔ ایسے میں اگر بندہ اپنی پوری توانائی روزے میں صرف کر دے، تو دوسری عبادتوں میں کوتاہی کا شکار ہو جائے گا۔ لہذا یہاں میانہ روی سے کام لینا چاہیے، تاکہ دوسری عبادتوں کے لیے بھی طاقت وقوت بچی رہے۔ اس کی جانب اشارہ داؤد علیہ السلام کے بارے میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ان الفاظ میں ملتا ہے: "دشمن سے مقابلے کے وقت بھاگتے نہيں تھے۔" کیوں کہ وہ روزہ نہ رکھ کر جہاد کے لیے قوت حاصل کرتے تھے۔
  • عبادت میں تعمق وتکلف کی ممانعت۔ خیر سنت کے التزام میں ہے۔
  • جمہور اہل علم کے یہاں بلاناغہ ہمیشہ روزہ رکھنا مکروہ ہے۔ لیکن اگر انسان اپنے نفس پر سختی کرے، اسے نقصان پہنچائے، اس پر طاقت سے زیادہ بوجھ ڈالے، اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت سے اعراض کرے اور غیر سنت کو سنت سے افضل سمجھے تو حرام ہو جائے گا۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) was informed that ‘Abdullah ibn ‘Amr (may Allah be pleased with him and his father) was fasting continuously without breaking his fast throughout the year and was praying the entire night without sleeping. So, he forbade him from doing that and said to him: Fast and break your fast, and stand in prayer and sleep. He forbade him from fasting continuously and standing in prayer all night, and said to him: If you do that, your eyes will become weak and sunken, and your soul will become exhausted and weary. The one who fasts the entire year has not truly fasted, as he does not obtain the reward of fasting due to violating the prohibition, and he does not experience the benefit of breaking the fast, as he is constantly abstaining. Then he guided him to fasting three days of each month, as it is equivalent to fasting the entire year, because each day is counted as ten days, which is the minimum multiplication of a good deed. ‘Abdullah said: Indeed, I am capable of more than that. He (may Allah's peace and blessings be upon him) said: Then fast the fast of David (peace be upon him), which is the best type of fast, as he used to fast every other day and he would not flee when facing the enemy because the way he adopted in fasting did not weaken his body.

Topics موضوعات