صحیح بخاری · صحیح مسلم
Sahih al-Bukhari · Sahih Muslim

(کامل) مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان (کی ایذا رسانی) سے مسلمان محفوظ رہیں اور (حقیقی) مہاجر وہ ہے جس نے ان…

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
10101Sahih صحیح
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «المُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ المُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ، وَالمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ مَا نَهَى اللَّهُ عَنْهُ».
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا : "(کامل) مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان (کی ایذا رسانی) سے مسلمان محفوظ رہیں اور (حقیقی) مہاجر وہ ہے جس نے ان تمام چیزوں کو چھوڑ دیا جن سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے۔"
— HadeethEnc اردو ترجمہ
‘Abdullah ibn ‘Amr (may Allah be pleased with him and his father) reported that the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) said: "A Muslim is the one from whose tongue and hand Muslims are safe, and a Muhājir (emigrant) is the one who abandons what Allah has forbidden."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: متفق عليه
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #10101

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ کامل مسلمان وہ ہے جس کی زبان سے مسلمان محفوظ رہيں۔ نہ انھیں گالی دے، نہ ان پر لعنت کرے، نہ ان کی غیبت کرے اور نہ ان کو کسی اور طرح سے زبانی اذیت پہنچائے۔ اسی طرح اس کے ہاتھ سے بھی مسلمان محفوظ رہیں۔ نہ ان پر ظلم کرے، نہ ناحق ان کے مال پر قبضہ کرے اور نہ اس طرح کا کوئی دوسرا کام کرے۔ اصل مہاجر وہ ہے جو اللہ کی حرام کی ہوئی چيزیں چھوڑ دے۔

حدیث کے فوائد

  • مکمل مسلمان ہونے کے لیے ضروری ہے کہ انسان دوسری کو اذیت نہ دے۔ اذیت مادی ہو یا معنوی۔
  • زبان اور ہاتھ کا ذکر بطور خاص اس لیے کیا گیا ہے کہ انسان کے ان دونوں اعضا سے بہت سی غلطیاں سرزد ہوتی ہیں اور ان کے ذریعے بہت سے نقصانات پہنچائے جاتے ہیں۔ درحقیقت بیش تر برائياں انھیں دونوں اعضا سے سرزد ہوتی ہیں۔
  • گناہوں سے بچنے اور اللہ تعالی کے اوامر کا التزام کرنے کی ترغیب۔
  • سب سے افضل مسلمان وہ ہے، جو اللہ تعالی کے حقوق اور مسلمانوں کے حقوق ادا کرے۔
  • ظلم کبھی قولی ہوتا ہے اور کبھی عملی۔
  • کامل ہجرت یہ ہے کہ انسان اللہ کی حرام کی ہوئی چیزیں چھوڑ دے۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) informed that a true and perfect Muslim is the one from whose tongue Muslims are safe, so he does not insult, curse, or backbite them and does not hurt them with his tongue in any way. They are also safe from his hand, as he does not assault them or take their properties wrongfully, or the like. As for the emigrant, he is the one who abandons what Allah Almighty has prohibited.

Topics موضوعات