مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں تا آں کہ لوگ اس بات کی گواہی دینے لگیں کہ اللہ کے سوا کوئی…
Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih MuslimOriginal wording: متفق عليه
- 2Grade درجہ
- Sahih صحیحAuthentic: reliable chain and textمستند: سند اور متن دونوں درستGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #4211Sahih al-Bukhari & Sahih Muslim (HadeethEnc 4211)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ اللہ نے آپ کو مشرکوں کے ساتھ جنگ کرنے کا حکم دیا ہے، جب تک وہ اس بات کی گواہی نہ دے دیں کہ اللہ کے سوا کوئی برحق معبود نہیں ہے اور محمد صلی اللہ علیہ و سلم اللہ کے رسول ہیں اور گواہی کے تقاضوں پر عمل کرتے ہوئے دن اور رات میں فرض پانچ وقت کی نمازیں ادا نہ کرنے لگيں اور حق داروں کو فرض زکاۃ نہ دینے لگیں۔ جب وہ اتنا کر لیں گے، تو اللہ ان کی جان اور ان کے مال کو تحفظ فراہم کر دے گا اور ان کا قتل حلال نہیں رہ جائے گا۔ ہاں، اگر وہ ایسا جرم کر بیٹھیں کہ اس کی بنا پر اسلامی احکام کی رو سے قتل کے حق دار ٹھہر جائيں تو الگ بات ہے۔ پھر اللہ قیامت کے دن ان کا حساب لے گا، جو ان کے دلوں کی بات جانتا ہے۔
حدیث کے فوائد
- احکام ظاہر کی بنیاد پر صادر ہوتے ہیں اور باطن کا حساب اللہ لے گا۔
- توحید کی دعوت کی اہمیت۔ دعوت کا آغاز اسی سے کیا جائے گا۔
- اس حدیث کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مشرکوں کو اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا جائے۔ دراصل ان کے سامنے دو راستے ہوا کرتے ہیں۔ یا تو اسلام قبول کر لیں یا پھر جزیہ ادا کریں۔ اگر دونوں منظور نہ ہوں، تو احکام اسلام کی رو سے جنگ کی راہ ہی بچ جاتی ہے۔
Explanation
The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) informs that Allah commanded him to fight the polytheists until they testify that no deity is truly worthy of worship except Allah alone without any partner and that Muhammad (may Allah's peace and blessings be upon him) is His Messenger and act upon this testimony by observing the five prayers every day and night and paying the obligatory Zakah to those who are entitled to receive it. If they do these things, Islam protects their lives and properties, and it, thus, becomes unlawful to kill them unless they commit a crime or felony that makes them worthy of being killed in compliance with the rulings of Islam. Then, on the Day of Judgment, Allah Almighty will be in charge of their reckoning as He knows their innermost thoughts.