صحیح بخاری · صحیح مسلم
Sahih al-Bukhari · Sahih Muslim

میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے، جب کہ ہم دونوں جنبی ہوا کرتے تھے۔ میں آپ صلی…

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
3476Sahih صحیح
عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ المُؤمنينَ رضي الله عنها قَالَتْ: كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ كِلاَنَا جُنُبٌ، وَكَانَ يَأْمُرُنِي، فَأَتَّزِرُ، فَيُبَاشِرُنِي وَأَنَا حَائِضٌ، وَكَانَ يُخْرِجُ رَأْسَهُ إِلَيَّ وَهُوَ مُعْتَكِفٌ فَأَغْسِلُهُ وَأَنَا حَائِضٌ.
امّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہيں: میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے، جب کہ ہم دونوں جنبی ہوا کرتے تھے۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے ازار باندھ لیتی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے ساتھ اپنے جسم کو ملایا کرتے، جب کہ اس وقت میں حائضہ ہوا کرتی۔ آپ اعتکاف کی حالت میں اپنا سر مبارک میری طرف کر دیتے اور میں حیض کی حالت میں ہونے کے باوجود آپ کا سر مبارک دھو دیتی۔
— HadeethEnc اردو ترجمہ
‘Ā’ishah, Mother of the Believers, (may Allah be pleased with her) reported: The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) and I used to take a ritual bath from one pot when we were both Junub (in a state of major ritual impurity). During my menses, he would order me to put on a lower garment, and he would fondle me. While in i'tikāf (seclusion for worship in the mosque), he would lean his head out to me, and I would wash it while I was menstruating.
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: متفق عليه
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #3476

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ اپنے کچھ خاص حالات کا ذکر کر رہی ہیں۔ ایک یہ کہ وہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ غسل جنابت کیا کرتیں اور دونوں ایک ہی برتن سے پانی لے کر غسل کیا کرتے تھے۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم جب ان کے ساتھ حیض کی حالت میں اپنا جسم ملانے کا ارادہ کرتے تھے، تو انھیں اپنے بدن پر ناف سے گھٹنوں تک کپڑا لپیٹ لینے کا حکم دیتے اور ان کے ساتھ جسم کو ملاتے۔ اور جماع کے علاوہ سب کچھ کرتے تھے۔ تیسری یہ ہے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم مسجد میں اعتکاف فرما رہے ہوتے اور اس دوران اپنا سر عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر کی جانب نکال دیتے اور وہ حیض کی حالت میں اپنے گھر سے آپ کا سر دھو دیتیں۔

حدیث کے فوائد

  • میاں بیوی کا ایک ہی برتن سے ایک ساتھ غسل کرنے کا جواز۔
  • حائضہ عورت سے شرمگاہ کے ماسوا بقیہ جسم کے ساتھ جسم ملانا جائز ہے۔ اس کا بدن بھی پاک ہے۔
  • حائضہ عورت کا جسم کو جسم کے ساتھ ملانے کے وقت شرم گاہ پر کپڑا باندھ لینا مستحب ہے۔
  • حرام کام میں پڑنے سے روکنے والے اسباب اختیار کرنے کی اہمیت۔
  • حائضہ عورت مسجد میں ٹھہر نہیں سکتی۔
  • حائضہ عورت تر اور خشک چیزوں کو چھو سکتی ہے۔ جیسے کسی کے سر کے بال دھو سکتی ہے اور کنگھی کر سکتی ہے۔
  • اپنی بیویوں کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی بہترین ازدواجی زندگی۔

Explanation

'Ā’ishah, Mother of the Believers (may Allah be pleased with her), reported some of her private affairs with the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him), including the fact that she used to take a ritual bath from Janābah (major ritual impurity) along with him (may Allah's peace and blessings be upon him) from one pot as they would take water therefrom together. Whenever he (may Allah's peace and blessings be upon him) wanted to have intimacy with her during her menses, he would order her to cover her body from the navel to the knee, and he would fondle her without copulation. During his I'tikāf in the mosque, he (may Allah's peace and blessings be upon him) used to lean his head out to 'Ā’ishah, and she would wash it while she was in her house and during her menses.

Topics موضوعات