صحیح بخاری · صحیح مسلم
Sahih al-Bukhari · Sahih Muslim

فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے، جس میں کوئی کتا یا تصویر ہو”۔

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
8950Sahih صحیح
عَنْ أَبِي طَلْحَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لاَ تَدْخُلُ المَلاَئِكَةُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلاَ صُورَةٌ».
ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے، جس میں کوئی کتا یا تصویر ہو"۔
— HadeethEnc اردو ترجمہ
Abu Talhah (may Allah be pleased with him) reported: The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) said: "Angels do not enter a house with a dog or an image inside it."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: متفق عليه
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #8950

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتا یا کہ رحمت کے فرشتے اس گھر میں داخل نہيں ہوتے، جس میں کتا یا روح والی چیزوں کی تصویر ہو۔ کیوں کہ روح والی چیزوں کی تصویر بنانا ایک بہت بڑا گناہ، تخلیق کے عمل میں اللہ کی ہم سری کا دعوی اور شرک کا ایک وسیلہ ہے۔ بعض تصویریں تو ان چیزوں کی بھی ہوا کرتی ہيں، جن کو اللہ کو چھوڑ کر پوجا جاتا ہے۔ جس گھر میں کتا ہو، اس میں فرشتے داخل اس لیے نہیں ہوتے کہ کتا گندگی بہت زیادہ کھاتا ہے اور کچھ کتے شیطان بھی کہلاتے ہیں جب کہ فرشتے شیطان کی ضد ہیں۔ اور اس لئے بھى کہ کتے کے جسم سے بدبو آتی ہے اور فرشتوں کو بدبو سے نفرت ہے۔ ایک وجہ یہ بھى ہے کہ کتا پالنا منع ہے، اس لیے کتا پالنے والے کو سزا کے طور پر اس کے گھر میں، رحمت کے فرشتوں کے دخول، اس کے حق میں ان کے دعا کرنے اور مغفرت طلبی، اس پر اور اس کے گھر میں ان کی برکت کی دعا اور اسے شیطان کی ایذا رسانیوں سے محفوظ رکھنے سے، محروم کر دیا جاتا ہے۔

حدیث کے فوائد

  • کتا پالنے کی ممانعت۔ ہاں مگر شکار، مویشی یا کھیتی باڑی کے لئے کتے پالنے کی اجازت ہے۔
  • تصویر رکھنا ان برائیوں میں سے ایک ہے جن سے فرشتے نفرت کرتے ہیں۔ تصویروں کی مکان میں موجودگی رحمت سے محرومی کا باعث ہے۔ اسی طرح کتے کی موجودگی رحمت سے محرومی کا باعث ہے۔
  • جو فرشتے کتے اور تصویر والے گھر میں داخل ہونے سے گریز کرتے ہیں، وہ رحمت کے فرشتے ہیں۔ جہاں تک اعمال لکھنے پر مامور اور دوسری ذمے داریاں نبھانے والے فرشتوں کی بات ہے، جیسے موت کا فرشتہ وغیرہ، تو وہ ہر گھر میں داخل ہوتے ہيں۔
  • روح والی تصویر دیوار وغیرہ پر لٹکانا حرام ہے۔
  • خطابی کہتے ہيں: فرشتے ایسے گھر میں داخل ہونے سے گریز کر تے ہيں، جس میں ایسا کتا ہو جسے پالنا حرام ہے اور ایسی تصویر ہو جسے بنانا اور رکھنا حرام ہو۔ جن کتوں کا پالنا حرام نہیں ہے، جیسے شکاری کتا اور کھیتی اور مویشی کی دیکھ بھال کرنے والا کتا اور جن تصویروں کا رکھنا حرام نہيں ہے، جیسے چٹائی اور تکیہ وغیرہ پر بنی ہوئی پامال تصویریں، تو وہ فرشتوں کے عدم دخول کا سبب نہیں بنتیں۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) informed that the angels of mercy do not enter a house wherein is a dog or an image of animate beings. This is because images of animate beings constitute a grave sin, imitation of Allah's creation, a means leading to Shirk. And some of them depict things worshipped apart from Allah. As for why they do not exist in a house that has a dog, it is because it eats a lot of impure things and some dogs are called devils, and angels are against the devils. It is also because of the bad smell of dogs; angels dislike bad smells. Another reason is that it is prohibited to acquire dogs, and so he who does that is punished by being deprived of the angels of mercy entering his house, praying in it, seeking Allah's forgiveness for him, blessing him and his house, and averting the harm of the devil from him.

Topics موضوعات