جامع ترمذی
Jami' at-Tirmidhi

جو شخص طلب علم میں (اپنے گھر سے) نکلتا ہے وہ ایسے ہے جیسے اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والا، یہاں تک کہ وہ…

Hasan (حسن) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
4191Hasan حسن
عن أنس رضي الله عنه مرفوعاً: «من خَرج في طلب العلم فهو في سَبِيلِ الله حتى يرجع».
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص طلب علم میں (اپنے گھر سے) نکلتا ہے وہ ایسے ہے جیسے اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والا، یہاں تک کہ وہ واپس لوٹ آئے“۔
— HadeethEnc اردو ترجمہ
Anas (may Allah be pleased with him) reported that the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) said: “Whoever goes out to seek knowledge is in the cause of Allah until he returns.”
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
جامع ترمذیJami' at-Tirmidhi
Original wording: اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔
2Grade درجہ
Hasan حسن
Good: acceptable, slightly below Sahih
قابلِ قبول: صحیح سے کچھ کم درجہ
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #4191

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

حدیث کا مفہوم: جو شخص اپنےگھر یا اپنے شہر سے شرعی علم کے حصول کے لیے نکلتا ہے وہ اس شخص کی مانند ہے جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کے لیے نکلتا ہے یہاں تک کہ وہ اپنے گھر والوں کے پاس واپس لوٹ آئے۔ کیونکہ ایسا شخص دین کے احیاء، شیطان کو نیچا دکھانے اور اپنے آپ کو مشقت میں مبتلا کرنے میں ایسے ہی ہے جیسے جہاد کرنے والا ہوتا ہے۔

حدیث کے فوائد

  • علم کا طلب کرنا اللہ کے راستے میں جہاد کرنا ہے۔
  • طالب علم کے لیے جنگ کے میدانوں میں لڑنے والے مجاہد کے برابر ثواب ہے، کیوں کہ ان میں سے ہر ایک ایسا کام انجام دیتا ہے جس کے ذریعہ اللہ کی شریعت مضبوط ہوتی ہے اور اس کی خرد برد سے حفاظت ہوتی ہے۔
  • اس میں اس بات کا ذکر ہے کہ جو شخص طلب علم کے لیے نکلتا ہے، اس کو اس کے چلنے، جانے اور آنے کا ثواب ملتا ہے، یہاں تک کہ وہ اپنا گھر لوٹ آئے۔

Explanation

Anyone who leaves his home or country in search of Shariah knowledge is in the same category of the one who goes out to fight in the cause of Allah, the Almighty, until he returns to his family. Indeed, the knowledge seeker is like a fighter in the cause of Allah in reviving religion, putting the devil to disgrace, and tiring his own soul out in a good cause.

Topics موضوعات