Hadith 4319
Sahih Muslim صحیح مسلم

بے شک اللہ تعالی نے ہر کام کو اچھے طریقے سے کرنا ضروری قرار دیا ہے

4319Sahih صحیح
عن شداد بن أوس رضي الله عنه قال: ثِنْتَانِ حَفِظْتُهُمَا عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ اللهَ كَتَبَ الْإِحْسَانَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ، فَإِذَا قَتَلْتُمْ فَأَحْسِنُوا الْقِتْلَةَ، وَإِذَا ذَبَحْتُمْ فَأَحْسِنُوا الذَّبْحَ، وَلْيُحِدَّ أَحَدُكُمْ شَفْرَتَهُ، فَلْيُرِحْ ذَبِيحَتَهُ».
شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ دو باتیں ہیں، جن کو میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم سے سیکھا۔ آپ نے فرمایا : "بے شک اللہ تعالی نے ہر کام کو اچھے طریقے سے کرنا ضروری قرار دیا ہے۔ لہذا جب تم قتل کرو تو اچھے طریقے سے قتل کرو اور جب (جانور) ذبح کرو تو اچھے طریقے سے ذبح کرو۔ لہٰذا تم میں سے جو شخص (جانور ذبح کرنا چاہتا ہو اسے چاہیے کہ) اپنی چھری کو خوب تیز کرلے اور ذبح کیے جانے والے جانور کو آرام پہنچائے۔"
— HadeethEnc اردو ترجمہ
Shaddād ibn Aws (may Allah be pleased with him) reported: There are two things which I learned by heart from the Messenger of Allah (may Allah’s peace and blessings be upon him); he said: "Verily, Allah has enjoined kindness in all things. So, when you kill, kill with kindness; and when you slaughter, slaughter with kindness. Let one of you sharpen his blade and spare the animal he slaughters from suffering."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: رواه مسلم
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #4319

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ اللہ تعالی نے ہمارے اوپر تمام چیزوں میں احسان فرض کیا ہے۔ جب کہ احسان کا مطلب ہے ہمیشہ اللہ تعالی کا دھیان اپنے ذہن میں رکھنا۔ اس کی عبادت کرتے وقت اور بھلائی کرتے وقت اور لوگوں کی تکلیف دور کرتے وقت۔ قتل اور ذبح کرتے وقت احسان کرنا بھی اس میں داخل ہے۔

کسی کو بطور قصاص قتل کرتے وقت احسان یہ ہے کہ قتل کا سب سے آسان، سب سے ہلکا اور سب سے تیز طریقہ اختیار کیا جائے۔

جب کہ ذبح کرتے وقت احسان یہ ہے کہ جانور پر رحم کرتے ہوئے ہتھیار کو تیز کر لیا جائے، ہتھیار کو ذبیحے کی نظروں کے سامنے تیز نہ کیا جائے اور ایک جانور کے سامنے دوسرا جانور ذبح نہ کیا جائے۔

حدیث کے فوائد

  • مخلوق پر اللہ کا لطف و کرم۔
  • قتل اور ذبح کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ ان دونوں کاموں کو شریعت کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق کیا جائے۔
  • اسلامی شریعت ایک مکمل شریعت ہے اور اس کے اندر ہر طرح کی بھلائی موجود ہے، جس کی ایک مثال جانور کے ساتھ رحم و کرم کا برتاؤ بھی ہے۔
  • قتل کے بعد انسان کے جسمانی اعضا کو کاٹنا (مثلہ) منع ہے۔
  • ہر وہ کام حرام ہے، جس میں جانور کو عذاب دینے کا پہلو پایا جائے۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) informs that Allah Almighty prescribed ihsān (kindness/excellence) upon us in everything. Ihsān: It is constantly being heedful of Allah in worshipping Him, doing good, and abstaining from harming other created beings. An aspect of this is ihsān in killing and slaughtering.

Ihsān in killing, for legal retribution, is to choose the easiest method which causes the least suffering to the one being killed and the quickest in taking his life.

Ihsān in slaughtering animals is to show kindness toward the animal by sharpening the blade and not sharpening it while the animal is looking on, and not slaughtering an animal while another animal is looking.

Topics موضوعات