جمعہ کے دن ہر بالغ پر غسل کرناواجب ہے۔ اس دن آدمی کو چاہیے کہ مسواک کر لے اور اگر خوش بو میسر ہو، تو لگا لے۔
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih MuslimOriginal wording: متفق عليه
- 2Grade درجہ
- Sahih صحیحAuthentic: reliable chain and textمستند: سند اور متن دونوں درستGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #10036Sahih al-Bukhari & Sahih Muslim (HadeethEnc 10036)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ جمعہ کے دن کا غسل ہر بالغ مسلمان مرد پر، جس پر جمعہ کی نماز فرض ہے، واجب کی طرح تاکیدی حکم کا حامل ہے۔ اسی طرح مسواک وغیرہ کے ذریعے دانت صاف کرنے کا حکم بھی تاکید کا حامل ہے۔ یہی حال خوشبو لگانے کا بھی ہے۔
حدیث کے فوائد
- ہر بالغ مسلمان مرد کے لیے جمعہ کے دن غسل کرنے کا تاکیدی استحباب۔
- ایک مسلمان سے پاکی صفائی کا اہتمام اور بدبوؤں کا ازالہ شرعا مطلوب ہے۔
- جمعے کے دن کی تعظیم اور اس کی تیاری۔
- جمعہ کی نماز کے لیے مسواک کرنے کا تاکیدی استحباب۔
- جمعہ کی نماز کے لیے جانے سے پہلے خوشبو لگانے کا استحباب۔
- عورت جب نماز یا کسی دوسرے کام کے لیے گھر سے نکلے، تو اس کے لیے خوشبو لگانا جائز نہیں ہے۔ سنت سے اس کی حرمت ثابت ہے۔
- اس حدیث میں آئے ہوئے لفظ "المحتلم" سے مراد بالغ ہے اور بلوغت کی کچھ علامتیں ہوا کرتی ہیں۔ تین علامتیں تو ایسی ہیں، جو مرد اور عورت دونوں کے اندر پائی جاتی ہیں۔ پہلی پندرہ سال کی عمر ہو جانا، دوسری شرمگاہ کے ارد گرد کھردرے بالوں کا اگ آنا اور تیسری احتلام کی وجہ سے، یا شہوت کے ساتھ چاہے بغیر احتلام کے ہی کیوں نہ ہو، منی کا نکل آنا۔ جب کہ چوتھی علامت عورت کے ساتھ خاص ہے اور وہ ہے حیض آ جانا، سو جب عورت کو حیض آ جائے تو وہ بالغ ہو گئی۔
Explanation
The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) clarified that taking a bath on Friday is confirmed as an obligation upon every pubescent male Muslim who is required to offer the Friday prayer. In addition, he should clean his teeth with Siwāk (tooth-cleaning stick) and the like, and apply any kind of perfume.