جس شخص نے ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھی، اس کو جنت میں داخل ہونے سے موت کے سوا اور کوئی چیز روک نہيں…
Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- سنن نسائیSunan an-Nasa'iOriginal wording: رواه النسائي في الكبرى
- 2Grade درجہ
- Sahih صحیحAuthentic: reliable chain and textمستند: سند اور متن دونوں درستGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #10950Sunan an-Nasa'i (HadeethEnc 10950)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے خبر دی ہے کہ جس نے فرض نماز ادا کرنے کے بعد آیۃ الکرسی پڑھی، اسے موت کے علاوہ کوئی چيز جنت میں جانے سے روک نہیں سکتی۔ آیۃ الکرسی سے مراد سورۂ بقرہ کی یہ آیت ہے : "اللہ تعالیٰ ہی وہ ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، جو زنده اور سب کا تھامنے واﻻ ہے، جسے نہ اونگھ آئے نہ نیند، اس کی ملکیت میں زمین اور آسمانوں کی تمام چیزیں ہیں۔ کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کرسکے؟ وه جانتا ہے جو ان کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے اور وه اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کرسکتے مگر جتنا وه چاہے۔ اس کی کرسی کی وسعت نے زمین و آسمان کو گھیر رکھا ہے اور اللہ تعالیٰ ان کی حفاﻇت سے نہ تھکتا اور نہ اکتاتا ہے۔ وه تو بہت بلند اور بہت بڑا ہے۔" [سورۂ بقرہ : 255]
حدیث کے فوائد
- اس عظیم آیت کی فضیلت، جو اللہ کے اچھے اچھے ناموں اور بلند صفات پر مشتمل ہے۔
- اس عظیم آیت کو ہر فرض نماز کے بعد پڑھنا مستحب ہے۔
- اچھے اعمال دخول جنت کا سبب ہيں۔
Explanation
The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) informed that whoever recites the Verse of the Kursi after completing the obligatory prayer will have nothing preventing him from entering Paradise except death. This verse, which is in Surat al-Baqarah, is the one in which Allah Almighty says: {Allah: None has the right to be worshiped except Him, the Ever-Living, All-Sustaining. Neither drowsiness overtakes Him nor sleep. To Him belongs all that is in the heavens and all that is on earth. Who is there that can intercede with Him except with His permission? He knows what was before them and what will be after them, while they encompass nothing of His knowledge except what He wills. His Kursī [i.e., footstool] extends over the heavens and earth, and safeguarding of both does not weary Him, for He is the Most High, the Most Great.} [Surat al-Baqarah: 255]