یہ دین ہر اس جگہ تک پہنچ کر رہے گا جہاں دن اور رات کا چکر چلتا ہے اور اللہ کوئی کچا پکا گھر ایسا نہیں چھوڑے…
Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- مسند احمدMusnad AhmadOriginal wording: رواه أحمد
- 2Grade درجہ
- Sahih صحیحAuthentic: reliable chain and textمستند: سند اور متن دونوں درستGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #11220Musnad Ahmad (HadeethEnc 11220)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ عن قریب یہ دین روئے زمین کے تمام گوشوں میں پھیل جائے گا۔ جہاں بھی رات اور دن کا سلسلہ ہے، وہاں یہ دین پہنچ جائے گا۔ شہر و بستی اور دیہات و صحرا کا ایسا کوئی گھر باقی نہيں رہے گا، جہاں یہ دین پہنچ نہ جائے۔ لہذا جو اس دین کو قبول کرے گا اور اس پر ایمان رکھے گا، وہ اسلام کی طاقت کی برکت سے طاقت ور ہو جائے گا۔ اس کے برخلاف جو اسے ٹھکرا دے گا، وہ رسوا اور ذلیل ہوگا۔
پھر صحابی تمیم داری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی بتائی ہوئی اس بات کا تجربہ انھیں خود اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہوا۔ جو مسلمان ہو گئے، ان کو عزت ملی اور جنھوں نے کفر کیا، انھیں ذلت کا سامنا کرنا پڑا۔ انھیں مسلمانوں کو جو مال دینا پڑتا ہے وہ اس پر سوا ہے۔
حدیث کے فوائد
- مسلمانوں کے لیے یہ خوش خبری ہے کہ ان کا دین روئے زمین کے تمام گوشوں میں پھیل کر رہے گا۔
- عزت وسرخ روئی اسلام اور مسلمانوں کے لیے ہے اور ذلت وخواری کفر اور کافروں کے لیے مقدر کردی گئی ہے۔
- اس حدیث میں محمد عربی صلی اللہ علیہ و سلم کے رسول ہونے کی ایک بہت بڑی نشانی موجود ہے کہ آپ نے جو کچھ بتایا وہ صد فی صد درست ثابت ہوا۔
Explanation
The Messenger of Allah (may Allah's peace and blessings be upon him) informs that this religion will prevail all over the globe and will reach every single place that has been reached by night and day. Allah Almighty will not leave a dwelling in the city, village, wilderness, or desert except that He will bring this religion thereto. Whoever accepts and believes in this religion will be honored with the honor of Islam, and whoever rejects and denies it will be disgraced and humiliated.
Then Tamīm ad-Dāri, the Companion (may Allah be pleased with him), informed that he saw this statement of the Messenger of Allah (may Allah's peace and blessings be upon him) coming true, particularly with members of his family. Those of them who embraced Islam were in a state of well-being, honor, and high standing; and those who disbelieved led a life of humiliation and disgrace, along with the money they had to pay to the Muslims.