سنن ابو داؤد · جامع ترمذی · سنن نسائی · سنن ابن ماجہ · مسند احمد
Sunan Abi Dawud · Jami' at-Tirmidhi · Sunan an-Nasa'i · Sunan Ibn Majah · Musnad Ahmad

جس نے ظہر سے پہلے اور ظہر کے بعد چار چار رکعتیں پڑھنے کی پابندی کی، اللہ اس پر جہنم کی آگ حرام کر دے گا”۔

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
11251Sahih صحیح
عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ رضي الله عنها زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالت: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ حَافَظَ عَلَى أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الظُّهْرِ وَأَرْبَعٍ بَعْدَهَا حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ».
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی بیوی ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے ہوئے سنا: "جس نے ظہر سے پہلے اور ظہر کے بعد چار چار رکعتیں پڑھنے کی پابندی کی، اللہ اس پر جہنم کی آگ حرام کر دے گا"۔
— HadeethEnc اردو ترجمہ
’Umm Habībah, the Prophet's wife, (may Allah be pleased with her) reported: I heard the Messenger of Allah (may Allah's peace and blessings be upon him) say: "Whoever regularly observes four Rak‘ahs before Zhuhr and four after it, Allah will make him forbidden to Hellfire."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
سنن ابو داؤدSunan Abi Dawudجامع ترمذیJami' at-Tirmidhiسنن نسائیSunan an-Nasa'iسنن ابن ماجہSunan Ibn Majahمسند احمدMusnad Ahmad
Original wording: رواه أبو داود والترمذي والنسائي وابن ماجه وأحمد
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #11251

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے پابندی سے ظہر کی نماز سے پہلے چار رکعت اور اس کے بعد چار رکعت نفل نماز پڑھنے والے کو خوش خبری سنائی ہے کہ اسے اللہ جہنم پر حرام کر دے گا۔

حدیث کے فوائد

  • ظہر کی نماز سے پہلے چار رکعت اور اس کے بعد چار رکعت پابندی سے پڑھنا مستحب ہے۔
  • فرض نماز سے پہلے پڑھے جانے والے سنن رواتب کی کچھ حکمتیں ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے کہ فرض نماز شروع کرنے سے قبل نمازی کا نفس عبادت کے لیے تیار ہوجائے۔ جب کہ فرض نماز کے بعد پڑھے جانے والے سنن رواتب کی حکمتوں میں سے ایک حکمت یہ ہے کہ فرض نمازوں میں جو کمی کوتاہی رہ گئی ہو اس کی تلافی ہو جائے۔
  • سنن رواتب کے بڑے بیش بہا فوائد وثمرات ہیں۔ جیسے نیکیوں میں اضافہ، گناہوں کی معافی اور درجات کی بلندی۔
  • وعدوں پر مشتمل اس طرح کی حدیثوں کے بارے میں اہل سنت کا قاعدہ یہ ہے کہ انھیں توحید کی حالت میں موت پر محمول کیا جائے اور مراد جہنم میں ہمیشہ نہ رہنا لیا جائے۔ کیوں کہ گناہ گار موحدین سزا کے مستحق تو ہيں، لیکن سزا دیے بھی جائيں، تو جہنم میں ہمیشہ نہيں رہيں گے۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) gave glad tidings to one who constantly and regularly offers four voluntary Rak‘ahs before the Zhuhr prayer and four voluntary Rak‘ahs after it that Allah will make him forbidden to Hellfire.

Topics موضوعات