ایک آدمی نے نبی ﷺ سے اس وقت سوال کیا جب آپ ﷺ منبر پر تشریف فرما تھے، کہ رات کی نماز کے بارے میں آپ ﷺ کیا…
Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih MuslimOriginal wording: متفق عليه
- 2Grade درجہ
- Sahih صحیحAuthentic: reliable chain and textمستند: سند اور متن دونوں درستGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #11259Sahih al-Bukhari & Sahih Muslim (HadeethEnc 11259)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ سے اس وقت سوال کیا جب آپ ﷺ منبر پر خطبہ ارشاد فرما رہے تھے: ”یا رسول اللہ! مجھے سکھائیے کہ میں رات کی نماز کیسے پڑھوں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ہر دو رکعت پر سلام پھیرو، جب صبح ہونے کا خدشہ ہو تو ایک رکعت پڑھ لو، جو تمہاری پڑھی ہوئی نماز کو وتر بنا دے گی۔ آپ ﷺ رات کی آخری نماز کو وتر بنانے کی وصیت فرماتے تھے۔
حدیث کے فوائد
- رات کی نماز میں اصل یہ ہے کہ وتر کے علاوہ ہر دو رکعت کے بعد سلام پھیرا جائے۔
- رات کی نماز كی کوئی تعداد متعین نہیں؛ کیونکہ اس کے الفاظ مطلق ہیں۔
- امام نووی کہتے ہیں: ”رات اور دن کی نماز دو دو رکعت ہے“، یہ حدیث افضل صورت کو بیان کرنے پر محمول ہے، وہ یہ ہے کہ ہر دو رکعت پر سلام پھیرا جائے،خواہ رات کی نفل نماز ہو یا دن کی نفل نماز، دونوں میں مستحب یہی ہے کہ ہر دو رکعت پر سلام پھیرا جائے۔
- نووی کہتے ہيں: یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ وتر کو رات کی آخری نماز بنانا سنت ہے اور اس کا وقت طلوع فجر کے ساتھ ختم ہو جاتا ہے۔ ہمارے مذہب میں یہی مشہور ہے اور جمہور علماء کا بھی یہی قول ہے۔
Explanation
A man asked the Prophet (ﷺ) while he was delivering a sermon on the pulpit: O Messenger of Allah, teach me how to perform the night prayer. The Prophet (ﷺ) said: Pray and make Taslīm after every two Rak‘ahs. When you fear that dawn is near, then pray one Rak‘ah, which will make what you have prayed Witr. And he (ﷺ) used to advise making Witr the last prayer of the night.