صحیح مسلم
Sahih Muslim

مردوں کی بہترین صف ان کی پہلی صف ہے اور بدترین صف ان کی آخری صف ہے۔ جب کہ خواتین کی بہترین صف ان کی آخری صف…

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
11299Sahih صحیح
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا، وَشَرُّهَا آخِرُهَا، وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا، وَشَرُّهَا أَوَّلُهَا».
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: "مردوں کی بہترین صف ان کی پہلی صف ہے اور بدترین صف ان کی آخری صف ہے۔ جب کہ خواتین کی بہترین صف ان کی آخری صف ہے اور بدترین صف ان کی پہلی صف ہے"۔
— HadeethEnc اردو ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) reported: The Messenger of Allah (may Allah's peace and blessings be upon him) said: "The best of the men's rows is the first, and the worst is the last, and the best of the women's rows is the last, and the worst is the first."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: رواه مسلم
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #11299

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ نماز میں مردوں کی سب سے بہتر، زیادہ ثواب کی حامل اور فضیلت والی صف پہلی صف ہے۔ کیوں کہ پہلی صف میں کھڑے لوگ امام سے قریب ہوتے ہیں، آسانی سے اس کی قراءت سن سکتے ہيں اور عورتوں سے دور ہوتے ہيں۔ جب کہ مردوں کی سب سے بری، کم ثواب، کم فضیلت والی اور شرعی مقاصد سے سب سے دوری والی صف آخری صف ہے۔ اس کے برخلاف عورتوں کی سب سے بہتر صف آخری صف ہے۔ کیوں کہ یہ ان کے حق میں زیادہ پردے کی حامل، مردوں کے ساتھ اختلاط، ان کے دیدار اور ان کے فتنہ سے زیادہ دور ہے۔ جب کہ ان کی سب سے بری صف پہلی صف ہے، جو مردوں سے قریب ہوتی ہے اور اس میں فتنے کے امکانات بھی رہتے ہيں۔

حدیث کے فوائد

  • اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے مردوں کو نیکی کے کاموں میں اور نماز کی پہلی صفوں میں جگہ پانے کے لیے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی ترغیب دی ہے۔
  • خواتین کے لیے مسجد میں مردوں کے ساتھ علاحدہ صفوں میں نماز پڑھنا جائز ہے۔ لیکن پردہ وحجاب اور شائستگى ووقار کے ساتھ ۔
  • عورتیں اگر مسجد میں یکجا ہوں، تو منتشر رہنے کے بجائے وہ بھی مردوں کی طرح ہی صف بندی کریں گی۔ مردوں ہی کی طرح مل کر کھڑی ہوں گی اور خالی جگہوں کو بھر لیا کریں گی۔
  • شریعت نے عورتوں کو مردوں سے الگ رہنے کی ترغیب پوری شدت کے ساتھ دی ہے۔ حتی کہ عبادت کی جگہوں میں بھی۔
  • اعمال کے مطابق لوگوں کے الگ الگ درجات ہوا کرتے ہیں۔
  • نووی کہتے ہیں: جہاں تک مردوں کی صفوں کی بات ہے، تو علی الاطلاق ان کی پہلی صف سب سے اچھی صف اور آخری صف سب سے بری صف ہوا کرتی ہے۔ لیکن جہاں تک عورتوں کی بات ہے، تو اس حدیث کی روشنی میں عورتیں جب مردوں کے ساتھ نماز پڑھ رہی ہوں، تو ان کی سب سے بری صف پہلی صف اور سب سے اچھی صف اخری صف ہے۔ لیکن جب ان کی الگ جماعت ہو رہی ہو، تو وہ مردوں ہی کی طرح ہیں۔ ان کی سب سے بہتر صف پہلی صف اور سب سے بری صف آخری صف ہوگی۔
  • نووی کہتے ہیں: قابل ستائش پہلی صف، جس کی فضیلت اور جس میں کھڑے ہونے کی ترغیب سے متعلق حدیثیں آئی ہيں، وہ صف ہے جو امام کے ٹھیک بعد ہو۔ خواہ اس میں کھڑا ہونے والا شخص پہلے آئے یا بعد میں۔ خواہ درمیان میں کوئی كمره وغیرہ حائل ہو یا نہ ہو۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) informed that the best, most rewardable, and most meritorious among the rows of men in prayer is the first one, as they are close to the Imām, can listen to his recitation better, and are remote from women. And the worst, the least rewardable, the least meritorious, and the farthest from what is required by the Shariah is the last row. And the best among women's rows is the last one, for it is more concealing for them and farther from mixing with men, seeing them, and being tempted by them. The worst among their rows is the first one, given their closeness to men and exposure to temptation.

Topics موضوعات