صحیح بخاری · صحیح مسلم
Sahih al-Bukhari · Sahih Muslim

”نہ ریشم و دیباج پہنو، نہ سونے اور چاندی کے برتن میں کچھ پیو اور نہ ہی ان سے بنی پلیٹوں میں کچھ کھاؤ۔ یہ دنیا…

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
2985Sahih صحیح
عَن عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى أَنَّهُمْ كَانُوا عِنْدَ حُذَيْفَةَ، فَاسْتَسْقَى فَسَقَاهُ مَجُوسِيٌّ، فَلَمَّا وَضَعَ القَدَحَ فِي يَدِهِ رَمَاهُ بِهِ، وَقَالَ: لَوْلاَ أَنِّي نَهَيْتُهُ غَيْرَ مَرَّةٍ وَلاَ مَرَّتَيْنِ -كَأَنَّهُ يَقُولُ: لَمْ أَفْعَلْ هَذَا-، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لاَ تَلْبَسُوا الحَرِيرَ وَلاَ الدِّيبَاجَ، وَلاَ تَشْرَبُوا فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالفِضَّةِ، وَلاَ تَأْكُلُوا فِي صِحَافِهَا، فَإِنَّهَا لَهُمْ فِي الدُّنْيَا وَلَنَا فِي الآخِرَةِ».
عبدالرحمن بن ابو لیلی سے روایت ہے کہ وہ حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے کہ اسی دوران انھوں نے پینے کے لیے پانی مانگا، تو ایک مجوسی نے ان کو پانی پیش کیا۔ جب اس نے پانی کا پیالہ ان کے ہاتھ میں رکھا، تو انھوں نے اسے اس سے مار دیا اور فرمایا : اگر میں اسے ایک دو بار اس سے منع نہ کیا ہوتا تو میں ایسا نہ کرتا - گویا وہ یہ کہنا چاہ رہے ہوں کہ: میں نے ایسا یوں ہی نہیں کیا - ، لیکن میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”نہ ریشم و دیباج پہنو، نہ سونے اور چاندی کے برتن میں کچھ پیو اور نہ ہی ان سے بنی پلیٹوں میں کچھ کھاؤ۔ یہ دنیا میں ان (کفار) کے لیے اور آخرت میں ہمارے لیے ہیں“۔
— HadeethEnc اردو ترجمہ
‘Abdur-Rahmān ibn Abi Layla reported that they were in the company of Hudhayfah, who asked for water, and a Magian brought him water. On placing the cup in his hand, he threw it at him and said, Had I not forbidden him more than once or twice—as if he were saying, I would not have done this—however, I heard the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) say: "Do not wear silk or brocade, and do not drink from gold or silver vessels, and do not eat in platters made therefrom, for they are for them in this world and for us in the Hereafter."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: متفق عليه
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #2985

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے مردوں کو ہر طرح کے ریشمی کپڑے پہننے سے منع فرمایا ہے۔ جب کہ مردوں اور عورتوں دونوں کو سونے اور چاندی کے برتنوں میں کھانے اور پینے سے منع کیا ہے۔ ساتھ ہی بتایا کہ یہ چيزیں قیامت کے دن ایمان والوں کو بطور خاص نصیب ہوں گی۔ کیوں کہ وہ ان سے دنیا میں اللہ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے بچتے رہے ہيں۔ جب کے اس کے برخلاف کافروں کو آخرت میں یہ چیزیں نصیب نہيں ہوں گی۔ کیوں کہ وہ دنیوی زندگی میں اللہ کے حکم کو بالائے طاق رکھ کر ان چیزوں سے لطف اندوز ہو چکے ہیں۔

حدیث کے فوائد

  • مردوں پر ریشم اور دیباج کے کپڑے حرام ہيں اور انھیں پہننے والوں کو بڑی سخت وعید سنائی گئی ہے۔
  • عورتوں کے لیے ریشم اور دیباج کے کپڑے حلال ہيں۔
  • سونے اور چاندی کی پلیٹوں اور برتنوں میں کھانا اور پینا مردوں اور عورتوں دونوں پر حرام ہے۔
  • یہاں حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بڑے سخت رد عمل کا اظہار کیا اور اس کی وجہ یہ بتائی کہ انھوں نے اسے ایک سے زیادہ مرتبہ سونے اور چاندی کے برتن کے استعمال سے منع کیا تھا، لیکن اس نے اپنی روش نہيں بدلی۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) forbade men from wearing all kinds of silk. He forbade men and women from eating or drinking in vessels and containers made of gold and silver. He stated that they would be exclusive for the believers on the Day of Judgment because they avoided using them in this world out of obedience to Allah. As for the disbelievers, they will not enjoy it in the Hereafter because they hastened to enjoy their share of pleasures in this world and disobeyed Allah's command.

Topics موضوعات