Sahih al-Bukhari · Sahih Muslim صحیح بخاری · صحیح مسلم

اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں قبر کے عذاب سے، جہنم کے عذاب سے، زندگی اور موت کے فتنے سے اور مسیح دجال کے…

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو وَيَقُولُ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ، وَمِنْ عَذَابِ النَّارِ، وَمِنْ فِتْنَةِ المَحْيَا وَالمَمَاتِ، وَمِنْ فِتْنَةِ المَسِيحِ الدَّجَّالِ».
وفِي لَفْظٍ لِمُسْلِمٍ: «إِذَا فَرَغَ أَحَدُكُمْ مِنَ التَّشَهُّدِ الْآخِرِ، فَلْيَتَعَوَّذْ بِاللهِ مِنْ أَرْبَعٍ: مِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ، وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ، وَمِنْ شَرِّ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ».
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم دعا کرتے تھے اور کہتے تھے : "اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں قبر کے عذاب سے، جہنم کے عذاب سے، زندگی اور موت کے فتنے سے اور مسیح دجال کے فتنے سے"۔ جب کہ صحیح مسلم میں ایک روایت ہے : "جب تم میں سے کوئی آخری تشہد سے فارغ ہو، تو چار چیزوں سے اللہ کی پناہ مانگے : جہنم کے عذاب سے، قبر کے عذاب سے، زندگی اور موت کے فتنے سے اور مسیح دجال کی برائی سے۔"
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) reported: The Messenger of Allah (may Allah's peace and blessings be upon him) used to say the following supplication: "Allāuhumma inni a‘ūdhu bika min ‘adhāb al-qabr, wa min ‘adhāb an-nār, wa min fitnat al-mahya wa al-mamāt, wa min fitnat al-masīh ad-dajjāl (O Allah, I seek refuge with You from the punishment of the grave, the punishment of the Fire, the trials of life and death, and the trial of the Dajjāl (Antichrist)." A wording of Muslim reads: "When any of you completes the last Tashahhud, let him seek refuge with Allah from four things: the punishment of Hellfire, the punishment of the grave, the trials of life and death, and the evil of the Antichrist."

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: متفق عليه
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #3103

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نماز میں آخری تشہد کے بعد اور سلام سے پہلے چار چیزوں سے اللہ کی پناہ مانگتے تھے اور ہمیں بھی ان سے اللہ کی پناہ مانگنے کا حکم دیا ہے۔

1- قبر کے عذاب سے۔

2- جہنم کے عذاب سے۔ یعنی قیامت کے دن۔

3- زندگى کے فتنے سے، جیسے اس کی حرام خواہشات اور گمراہ کن شبہات سے- اور موت کے فتنے سے، یعنی حالت نزع میں اسلام یا سنت سے بھٹک جانے سے یا پھر قبر کے فتنے سے، جیسے دونوں فرشتوں کے سوال سے۔

4- مسیح دجال کے فتنے سے، جو آخری زمانے میں نکلے گا اور جس کے ذریعے اللہ اپنے بندوں کو آزمائے گا۔ یہاں بطور خاص دجال کا ذکر اس لیے کیا گیا ہے کہ اس کا فتنہ بڑا بھیانک فتنہ ہوگا اور وہ لوگوں کو بہت بڑے پیمانے پر گمراہ کرے گا۔

حدیث کے فوائد

  • یہ دعا ایک بہت ہی اہم اور جامع ترین دعا ہے، کیوں کہ یہ دنیا اور آخرت کی برائیوں سے پناہ مانگنے پر مشتمل ہے۔
  • قبر کے عذاب کا ثبوت اور اس کا حق ہونا۔
  • فتنوں کا نقصان اور اللہ کی پناہ مانگنے اور فتنوں سے نجات پانے کی دعا کی اہمیت۔
  • دجال کے ظہور اور اس کے فتنے کے بڑا ہونے کا ثبوت۔
  • آخری تشہد کے بعد اس دعا کو پڑھنا مستحب ہے۔
  • عمل صالح کے بعد دعا کرنا مستحب ہے۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) used to seek refuge with Allah from four things after reciting the last Tashahhud and before ending the prayer, and he commanded us to do the same.

First: from the punishment of the grave.

Second: from the punishment of Hellfire on the Day of Judgment.

Third: from the trials of life, including its forbidden desires and its misleading doubts, and from the trials of death, i.e., the time of dying, including deviation from Islam or from the Sunnah, or the trial of the grave like the questioning of the two angels.

Fourth: from the trial of the Antichrist who will come at the end of time as an affliction from Allah to test His slaves. The Antichrist was mentioned in particular because of the gravity of his trial and misguidance.

Topics موضوعات