صحیح مسلم
Sahih Muslim

قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! اس امت کا کوئی بھی انسان جو میرے بارے میں سنے، وہ یہودی ہو یا…

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
3272Sahih صحیح
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه عَنْ رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم أنه قال: «وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَا يَسْمَعُ بِي أَحَدٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ يَهُودِيٌّ وَلَا نَصْرَانِيٌّ، ثُمَّ يَمُوتُ وَلَمْ يُؤْمِنْ بِالَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ إِلَّا كَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّارِ».
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : "قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! اس امت کا کوئی بھی انسان جو میرے بارے میں سنے، وہ یہودی ہو یا نصرانی اور وہ اس شریعت پر ایمان نہ لائے، جسے دے کر میں بھیجا گیا ہوں اور اسی حالت میں اس کی موت ہو جائے، تو وہ جہنمی ہوگا"۔
— HadeethEnc اردو ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) reported that the Messenger of Allah (may Allah's peace and blessings be upon him) said: "By the One in Whose Hand Muhammad's soul is, there is nobody of this Ummah (community), whether they be Jewish or Christian, who hears of me and then dies without believing in what I was sent with except that he will be among the people of Hellfire."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: رواه مسلم
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #3272

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم اللہ کی قسم کھا کر بتا رہے ہیں کہ اس امت کا جو بھی شخص آپ کے بارے میں سنے گا، خواہ یہودی ہو ، عیسائی ہو یا کوئی اور، پھر وہ آپ پر ایمان لائے بغیر ہی مر جائے گا، تو وہ جہنمی ہوگا اور اس میں ہمیشہ رہے گا۔

حدیث کے فوائد

  • اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی رسالت سارے عالم کے لیے عام ہے، آپ کی اتباع واجب ہے اور آپ کی شریعت کے ذریعے پچھلی ساری شریعتیں منسوخ ہو چکی ہیں۔
  • جس نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا انکار کر دیا، اسے دیگر نبیوں پر ایمان رکھنے کا دعوی کچھ فائدہ نہ دے گا۔
  • جس نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے بارے میں نہيں سنا اور اس کے پاس آپ کی دعوت نہیں پہنچی، وہ معذور ہے اور آخرت میں اس کا معاملہ اللہ کے ہاتھ میں ہوگا۔
  • انسان کو اسلام قبول کرنے کا فائدہ ملے گا، چاہے سخت بیماری میں اور موت سے کچھ دیر پہلے ہی کیوں نہ اسلام قبول کرے، جب کہ روح حلق تک نہ پہنچ جائے۔
  • کافروں – جن میں یہود ونصاری بھی شامل ہیں- کے دین کو صحیح قرار دینا کفر ہے۔
  • اس حدیث میں یہودیوں اور عیسائیوں کا ذکر ان کے علاوہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے بارے میں تنبیہ کرنے کے لیے ہوا ہے۔ کیوں کہ ان دونوں قوموں کے پاس کتابیں موجود تھیں اور اس کے باوجود ان کا یہ حال ہے، تو دیگر ان قوموں کا حال کیا ہوگا، جن کے پاس کتاب نہیں ہے؟ سچائی یہ ہے کہ دنیا کی ساری قوموں پر آپ کے دین کو قبول کرنا اور آپ کی اتباع کرنا واجب ہے۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) swears by Allah that none of this nation, be he Jewish or Christian or otherwise, who hears of the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) and of his message then dies without believing in him except that he will be among the dwellers of Hellfire who will reside therein forever.

Topics موضوعات