صحیح بخاری · صحیح مسلم
Sahih al-Bukhari · Sahih Muslim

”تم اپنے سے پہلے لوگوں کی ضرور پیروی کروگے، بالشت بقدر بالشت اور ہاتھ بقدر ہاتھ (یعنی مکمل) ۔

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
3355Sahih صحیح
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَتَتَّبِعُنَّ سَنَنَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ، شِبْرًا بِشِبْرٍ، وَذِرَاعًا بِذِرَاعٍ، حَتَّى لَوْ دَخَلُوا فِي جُحْرِ ضَبٍّ لَاتَّبَعْتُمُوهُمْ» قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ آلْيَهُودَ وَالنَّصَارَى؟ قَالَ: «فَمَنْ؟».
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے سے پہلے لوگوں کی ضرور پیروی کروگے، بالشت بقدر بالشت اور ہاتھ بقدر ہاتھ (یعنی مکمل) ۔ اگر وہ کسی سانڈے کے بِل ميں داخل ہوئے ہوں گے تو تم بھی اس ميں گھس جاؤگے“۔ صحابہ كرام نے عرض كيا : یا رسول اللہ! ان سے مراد يہود و نصارىٰ ہيں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا : "پھر اور کون؟"
— HadeethEnc اردو ترجمہ
Abu Sa‘īd al-Khudri (may Allah be pleased with him) reported: The Messenger of Allah (may Allah's peace and blessings be upon him) said: "Verily, you will follow those before you, span by span and cubit by cubit; even if they were to enter the hole of a Dabb (lizard), you would follow them." We said, O Messenger of Allah, the Jews and Christians? He said, "Who else then?"
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: متفق عليه
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #3355

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ آپ کے زمانے کے بعد آپ کی امت کے ایک طبقے کا کیا حال ہونے والا ہے۔ یہ طبقہ عقائد، افعال، عادات اور رسوم و رواج میں یہود و نصاری کی ہو بہو نقالی کرنے لگے گا۔ حال یہ ہوگا کہ وہ اگر سانڈہ کے بل میں گھسے ہوں گے، تو یہ بھی ان کے پیچھے پیچھے گھس جائيں گے۔

حدیث کے فوائد

  • یہ حدیث اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے سچے نبی ہونے کی ایک نشانی ہے کہ ہوبہو وہی ہوا، جو آپ نے بتایا تھا۔
  • مسلمانوں کو کفار کی مشابہت اختیار کرنے سے ممانعت۔ مشابہت خواہ ان کے عقائد میں ہو، عبادتوں میں ہو، تہواروں میں ہو یا ان کے خاص لباس وپوشاک میں ہو۔
  • اسلام میں تعلیم کا ایک طریقہ محسوس مثالوں کے ذریعہ غیر محسوس چیزوں کو واضح کرنا بھی ہے۔
  • سانڈہ ایک جانور ہے، جس کا بل بڑا ہی تاریک اور بدبودار ہوتا ہے۔ یہ ایک رینگنے والا جانور ہے، جو صحراؤں میں بہ کثرت پایا جاتا ہے۔ یہاں بطور خاص سانڈے کے بل کا ذکر اس لیے ہوا ہے کہ سانڈے کا بل بہت زیادہ تنگ اور بے ڈھب ہوتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود اگر وہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اور ان کی پیروی کرتے ہوئے اس تنگ اور بے ڈھب بل میں گھستے ہیں، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کی ہی موافقت کرنے والے ہیں! ہم اللہ سے ہی مدد طلب کرتے ہیں۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) informs what some people from his Ummah will be like, after his time, as they would strictly follow the way of the Jews and Christians in their beliefs, deeds, habits, and traditions, span by span and cubit by cubit, even if they entered the hole of a lizard, they would enter behind them.

Topics موضوعات