صحیح مسلم
Sahih Muslim

غلو کرنے والے ہلاک ہو گئے

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
3420Sahih صحیح
عن عبد الله بن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «هَلَكَ الْمُتَنَطِّعُون» قالها ثلاثًا.
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "غلو کرنے والے ہلاک ہو گئے۔" یہ بات آپ نے تین بار فرمائی۔
— HadeethEnc اردو ترجمہ
‘Abdullāh ibn Mas‘ūd (may Allah be pleased with him) reported: The Messenger of Allah (may Allah’s peace and blessings be upon him) said: "Ruined are the extremists." He said it thrice.
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: رواه مسلم
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #3420

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم -آسمانی ہدایت اور دلیل کے بغیر- اپنے دین و دنیا اور اپنے اقوال و افعال میں بال کی کھال نکالنے والوں اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی بیان کردہ شرعی حد سے آگے بڑھنے والوں کی ناکامی اور خسارے کی نشان دہی کی ہے۔

حدیث کے فوائد

  • کسی بھی کام میں تشدد اور تکلف کا شکار ہونا حرام ہے اور اس سے اجتناب کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ خاص طور سے عبادتوں اور نیک لوگوں کی تعظیم کے مسئلے میں۔
  • عبادت وغیرہ میں زیادہ کامل صورت کی تلاش ایک قابل تعریف بات ہے اور یہ شریعت کی پیروی سے حاصل ہوتی ہے۔
  • اہمیت کی حامل بات کی تاکید مستحب ہے، کیوں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے اس جملے کو تین بار دوہرایا ہے۔
  • مذہب اسلام میں موجود نرمی اور آسانی کا بیان۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) informs about the failure and loss of those who go to extremes – without guidance or knowledge – in their religious and worldly affairs and in their words and deeds, exceeding the Shariah-the prescribed limit outlined by the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him).

Topics موضوعات