انہیں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی طرح وضو کر کے دکھایا۔
Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih MuslimOriginal wording: متفق عليه
- 2Grade درجہ
- Sahih صحیحAuthentic: reliable chain and textمستند: سند اور متن دونوں درستGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #3444Sahih al-Bukhari & Sahih Muslim (HadeethEnc 3444)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
یہاں عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے عملی طور پر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے وضو کا طریقہ بیان فرمایا ہے۔ انھوں نے پانی کا ایک چھوٹا سا برتن منگوایا۔ سب سے پہلے اپنی دونوں ہتھیلیوں کو دھویا۔ وہ اس طرح کہ برتن کو جھکا کر دونوں ہتھیلیوں پر پانی ڈالا اور ان کو تین بار برتن سے باہر دھویا۔ پھر اپنا ہاتھ برتن میں ڈال کر تین چلو پانی لیا اور ہر چلو سے کلی کی، ناک میں پانی چڑھایا اور ناک جھاڑی۔ پھر برتن سے تین چلو پانی لے کر تین بار اپنے چہرے کو دھویا۔ پھر اس سے دو دو چلو پانی لے کر دونوں ہاتھوں کو کہنیوں سمیت تین تین بار دھویا۔ پھر برتن میں ہاتھ ڈالا اور دونوں ہاتھوں سے اپنے سر کا مسح کیا۔ مسح کا آغاز سر کے اگلے حصے سے کیا اور گردن کے اوپری حصے میں واقع گدی تک پہنچے۔ پھر دونوں ہاتھوں کو واپس وہیں لائے، جہاں سے آغاز کیا تھا۔ پھر دونوں پیروں کو ٹخنوں سمیت دھویا۔
حدیث کے فوائد
- معلم کا طرز عمل بات کو سمجھانے اور ذہن نشین کرنے کا سب سے کارگر ذریعہ ہے۔ عمل کے ذریعے تعلیم بھی اس کی ایک مثال ہے۔
- وضو کے کچھ اعضا کو تین تین بار اور کچھ کو دو دو بار دھونا جائز ہے۔ اور ایک ایک بار دھونا واجب ہے۔
- اعضائے وضو کے درمیان اسی ترتیب کا خیال رکھنا ضروری ہے، جو اس حدیث میں مذکور ہے۔
- چہرے کی حد سر کے بال اگنے کی عام جگہ سے داڑھی اور ٹھڈی کے نچلے حصے تک اور چوڑائی میں ایک کان سے دوسرے کان تک ہے
Explanation
‘Abdullah ibn Zayd (may Allah be pleased with him) clarified how the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) used to perform ablution practically. He asked for a small water container. First, he started by washing his hands; he tilted the container, poured water, and washed them thrice outside the container. Then, he put his hand inside the container and took three handfuls of water, and with each handful of water, he rinsed his mouth, sniffed water into his nostrils, and blew it out. After that, he took water from the container and washed his face thrice. Then, he took water therefrom and washed his hands up to the elbows twice each. He again put his hand in the container and wiped over his head with both hands, starting from the hairline and back to the nape, the upper part of the neck, and then returned them to the place where he started from. After that, he washed his feet along with the ankles.