صحیح مسلم
Sahih Muslim

سب سے افضل دن جس میں سورج نکلا، جمعے کا دن ہے۔

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
3711Sahih صحیح
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «خَيْرُ يَوْمٍ طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ يَوْمُ الْجُمُعَةِ، فِيهِ خُلِقَ آدَمُ، وَفِيهِ أُدْخِلَ الْجَنَّةَ، وَفِيهِ أُخْرِجَ مِنْهَا، وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ».
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : "سب سے افضل دن جس میں سورج نکلا، جمعے کا دن ہے۔ اسی دن آدم (علیہ السلام) پیدا کیے گئے، اسی دن جنت میں داخل کیے گئے، اسی دن جنت سے نکالے گئے اور اسی دن قیامت قائم ہوگی۔"
— HadeethEnc اردو ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) reported that the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) said: "The best day upon which the sun has risen is Friday; on it Adam was created, on it he was admitted to Paradise, on it he was expelled therefrom, and the Hour will not take place except on Friday."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: رواه مسلم
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #3711

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ سب سے بہتر دن، جس میں سورج نکلتا ہے، جمعے کا دن ہے۔ اس دن کے کچھ خصائص اس طرح ہيں : اس دن اللہ نے آدم علیہ السلام کو پیدا کیا، اسی دن ان کو جنت میں داخل کیا، اسی دن کو ان کو جنت سے نکال کر زمین پر اتارا اور قیامت بھی جمعے کے دن قائم ہوگی۔

حدیث کے فوائد

  • ہفتہ کے تمام دنوں پر جمعہ کے دن کی فضیلت۔
  • جمعہ کے دن کثرت سے نیکی کے کام کرنے اور رحمت الہی کے حصول اور اس کی سزا سے بچنے کی تیاری کرنے کی ترغیب۔
  • اس حدیث میں مذکور جمعے کے دن کے خصائص کے بارے میں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انھیں بیان کرنے کا مقصد جمعے کے دن کی فضیلت بیان کرنا نہيں ہے۔ کیوں کہ آدم علیہ السلام کو جنت سے نکالنے اور قیامت قائم ہونے کو فضیلت شمار نہيں کیا جا سکتا۔ جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سارے خصائص فضائل کے زمرے میں آتے ہيں۔ کیوں کہ آدم کا نکلنا سبب ہے ان کی نسل کے سامنے آنے کا، جس میں انبیا، رسول اور صالحین سبھی شامل ہیں۔ اسی طرح قیامت قائم ہونا سبب ہے، اللہ کے نیک بندوں کو جلدی ان کے اعمال کی جزا ملنے اور اللہ کی جانب سے ان کو ملنے والی نعمتوں سے سرفراز ہونے کا۔
  • اس روایت میں مذکور خصائص کے علاوہ جمعے کے دن کے اور بھی خصائص ہيں۔ جیسے : اسی دن آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی، اسی دن ان کی موت ہوئی اور اس دن ایک گھڑی ایسی ہے کہ جو بھی مومن بندہ اسے نماز کی حالت میں پائے گا اور اللہ سے کچھ مانگے گا، تو وہ ضرور نوازا جائے گا۔
  • سال کا سب سے افضل دن عرفہ کا دن ہے۔ کچھ لوگوں نے قربانی کے دن کو افضل ترین دن کہا ہے۔ ہفتے کا افضل ترین دن جمعے کا دن ہے، جب کہ افضل ترین رات لیلۃ القدر ہے۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) informs that the best day upon which the sun has risen is Friday. Some of the characteristics of this day are: that Allah created Adam (peace be upon him) on that day, He admitted him to Paradise on that day and He drove him out therefrom and sent him down to earth on that day, besides the fact that the Hour will not take place except on Friday.

Topics موضوعات