شہید کو قتل سے اتنی ہی تکلیف ہوتی ہے جتنی کہ تم میں سے کسی کو چیونٹی کے کاٹنے سے ہوتی ہے۔
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- جامع ترمذیJami' at-Tirmidhiسنن نسائیSunan an-Nasa'iسنن ابن ماجہSunan Ibn Majahمسند احمدMusnad Ahmadسنن دارمیSunan ad-DarimiOriginal wording: اسے ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام نسائی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام دارمی نے روایت کیا ہے۔
- 2Grade درجہ
- Hasan حسنGood: acceptable, slightly below Sahihقابلِ قبول: صحیح سے کچھ کم درجہGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #3914Jami' at-Tirmidhi & Sunan an-Nasa'i & Sunan Ibn Majah & Musnad Ahmad & Sunan ad-Darimi (HadeethEnc 3914)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
حدیث کا مفہوم: انسان جب اللہ کے راستے میں شہید ہوتا ہے تو اسے قتل ہونے کی جو تکلیف ہوتی ہے اور سنن دارمی کی ایک روایت میں ہے کہ اسے جو قتل کا درد ہوتا ہے، اس کا اسے بس اتنا سا احساس ہوتا ہے جیسے ہم میں سے کسی کو چیونٹی کے کاٹنے کا ہوتا ہے۔ سنن دارمی کے الفاظ ہیں کہ جتنا چیونٹی کے کاٹنے کا درد ہوتا ہے۔
یعنی شہید کو دوسرے لوگوں کی طرح موت کی سختی اور سکرات کی تکلیف نہیں سہنی پڑتی بلکہ موت کے وقت اسے جو زیادہ سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے وہ اتنی ہوتی جتنی ہمیں چیونٹی کے کاٹنے سے ہوتی ہے جو فوراً ہی ختم ہو جاتی ہے اور اس کا احساس تک نہیں ہوتا۔ یہ شہید پر اللہ کا فضل ہے۔ شہید جب اللہ کے راستے میں اپنی جان کو ارزاں کردیتا ہے تو اللہ بھی اس کے بدلے میں قتل کی تکلیف کو اس کے لیے معمولی بنا دیتا ہے۔
Explanation
Explanation: When a person is martyred in the cause of Allah, what he suffers from the agony or pain of death is similar to the pain that we feel from the sting an ant. This means that the martyr does not suffer the throes and stupors of death the way other people do; rather, the greatest pain he suffers and feels at the time of his death is similar to the quick pain that we feel from the bite of an ant. This is part of the favor of Allah, the Almighty, upon the martyr. He sacrificed his life for the sake of Allah, considering it a small price to pay, and thus Allah alleviated the pain of death from him.