تم جہاں کہیں بھی رہو، اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہا کرو۔ اور (اگر کوئی گناہ ہو جائے تو) اس گناہ کے بعد نیکی کر لیا…
Hasan (حسن) · Urdu & English translation by HadeethEnc
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- جامع ترمذیJami' at-TirmidhiOriginal wording: رواه الترمذي
- 2Grade درجہ
- Hasan حسنGood: acceptable, slightly below Sahihقابلِ قبول: صحیح سے کچھ کم درجہGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #4302Jami' at-Tirmidhi (HadeethEnc 4302)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
اس حدیث میں اللہ کے نبی ﷺ تین باتوں کا حکم دے رہے ہيں: پہلی بات : تقوی اختیار کیا جائے۔ تقوی اختیار کرنے کا مطلب ہے، واجبات ادا کرنا اور حرام چیزوں کو ترک کرنا۔ خواہ زمان ومکان اور حالات جو بھی ہوں، سری طور پر بھی اور علانیہ طور پر بھی، امن و سکون کے وقت بھی اور آزمائش کی گھڑی میں بھی۔ دوسری بات : اگر کوئی برا کام ہو جائے، تو اس کے بعد کوئی اچھا کام کرو، جیسے نماز پڑھنا، صدقہ کرنا، بھلائی کرنا، صلہ رحمی کرنا اور توبہ کرنا وغیرہ۔ یہ چیزیں برائی اور گناہ کو ختم کر دیتی ہيں۔ تیسری بات : لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آؤ۔ جیسے مسکرا کر ملنا، نرم برتاؤ کرنا، بھلائی کرنا اور تکلیف نہ دینا وغیرہ۔
حدیث کے فوائد
- بندوں پر اللہ کا فضل و کرم ہے کہ وہ رحیم وکریم ہے اور عفو و درگزر سے کام لیتا ہے۔
- اس حدیث میں تین حقوق بیان ہوئے ہيں: اللہ کا حق جو کہ تقوی اختیار کرنا ہے، نفس کا حق جو کہ برا کام ہو جانے کے بعد اچھا کام کرنا ہے اور لوگوں کا حق جو کہ ان کے ساتھ اخلاق حسنہ کا مظاہرہ کرنا ہے۔
- اس حدیث میں برے کاموں کے بعد اچھے کام کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ ویسے، اچھے اخلاق کا مظاہرہ بھی تقوی کے زمرے میں داخل ہے، لیکن اس کا الگ سے ذکر اس لیے کیا گیا ہے کہ اسے بیان کرنے کی ضرورت تھی۔
Explanation
The Prophet (ﷺ) enjoins three things: First: fear of Allah, by fulfilling the duties and avoiding the prohibitions, in every place, time, and condition, and in secret and public, and at good times and bad ones, and so on. Second: If you fall into a sin, do a good deed after it, like prayer, charity, an act of kindness, upholding kinship ties, repentance, etc., for that erases the sin. Third: Treat people with good morals, like smiling at them, showing them gentleness and leniency, doing good to them, and averting harm from them.