صحیح مسلم
Sahih Muslim

” کیا اللہ نے تمھیں صدقہ کرنے کو کچھ نہيں دیا ہے؟ بے شک ہر بار سبحان اللہ کہنا صدقہ ہے، ہر بار اللہ أکبر کہنا…

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
4558Sahih صحیح
عَنْ أَبِي ذَرٍّ رضي الله عنه: أَنَّ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللهِ، ذَهَبَ أَهْلُ الدُّثُورِ بِالْأُجُورِ، يُصَلُّونَ كَمَا نُصَلِّي، وَيَصُومُونَ كَمَا نَصُومُ، وَيَتَصَدَّقُونَ بِفُضُولِ أَمْوَالِهِمْ، قَالَ: «أَوَلَيْسَ قَدْ جَعَلَ اللهُ لَكُمْ مَا تَصَّدَّقُونَ؟ إِنَّ بِكُلِّ تَسْبِيحَةٍ صَدَقَةً، وَكُلِّ تَكْبِيرَةٍ صَدَقَةً، وَكُلِّ تَحْمِيدَةٍ صَدَقَةً، وَكُلِّ تَهْلِيلَةٍ صَدَقَةً، وَأَمْرٌ بِالْمَعْرُوفِ صَدَقَةٌ، وَنَهْيٌ عَنْ مُنْكَرٍ صَدَقَةٌ، وَفِي بُضْعِ أَحَدِكُمْ صَدَقَةٌ»، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، أَيَأتِي أَحَدُنَا شَهْوَتَهُ وَيَكُونُ لَهُ فِيهَا أَجْرٌ؟ قَالَ: «أَرَأَيْتُمْ لَوْ وَضَعَهَا فِي حَرَامٍ أَكَانَ عَلَيْهِ فِيهَا وِزْرٌ؟ فَكَذَلِكَ إِذَا وَضَعَهَا فِي الْحَلَالِ كَانَ لَهُ أَجْرٌ».
ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں: اللہ کے نبی ﷺ کے بعض صحابہ نے آپ ﷺ سے عرض کیا : اے اللہ کے رسول! دولت مند لوگ کہیں (زیادہ) اجر لے گئے۔ وہ نماز پڑھتے ہیں جیسے ہم پڑھتے ہیں، وہ روزہ رکھتے ہیں جیسے ہم رکھتے ہیں، (اس پر مزید) وہ اپنے بچے ہوئے مال میں سے صدقہ و خیرات کر لیتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ” کیا اللہ نے تمھیں صدقہ کرنے کو کچھ نہيں دیا ہے؟ بے شک ہر بار سبحان اللہ کہنا صدقہ ہے، ہر بار اللہ أکبر کہنا صدقہ ہے، ہر بار الحمد للہ کہنا صدقہ ہے اور ہر بار لاالہ الا اللہ کہنا صدقہ ہے، نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے، برائی سے منع کرنا صدقہ ہے، اور تم میں سے کسی کا اپنی بیوی سے صحبت کرنا بھی صدقہ ہے“۔ لوگوں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! ہم میں سےایک شخص اپنی شہوت پوری کرتا ہے، کیا اس میں بھی اسے اجر ملتا ہے؟ آپﷺ نے فرمایا : ”بھلا بتلاؤ! اگر وہ اسے حرام جگہ سے پوری کرے، تو اسے گناہ ہوگا؟ اسی طرح جب وہ اسے حلال طریقے سے پوری کرے گا، تو اسے اجر ملے گا۔“
— HadeethEnc اردو ترجمہ
Abu Dharr (may Allah be pleased with him) reported: Some of the Companions of the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) said to the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him): O Messenger of Allah, the wealthy have taken all the rewards. They pray as we pray, fast as we fast, and give charity from their surplus wealth. He said: "Has Allah not provided for you that which you can give as charity? Every Tasbīh (saying: Glory be to Allah) is charity; every Takbīr (saying: Allah is the Greatest) is charity; every Tahmīd (saying: Praise be to Allah) is charity; and every Tahlīl (saying: There is no God but Allah) is charity. Enjoining good is charity, forbidding evil is charity, and even in fulfilling the sexual desire of one of you there is charity." They said: O Messenger of Allah, does one of us fulfill his desire and get rewarded for it? He said: "Do you not see that if he were to fulfill it in a forbidden way, would he incur a sin? Similarly, if he fulfills it lawfully, he will have a reward."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: رواه مسلم
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #4558

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

بعض نادار صحابہ نے اللہ کے رسول ﷺ کے سامنے اپنی تنگ دستی، غربت اور اپنے اہل ثروت بھائیوں کی طرح مال صدقہ کرکے بڑا اجر و ثواب حاصل نہ کر پانے اور نیکی کے کاموں میں ان کے پہلو میں کھڑے نہ پو پانے کی شکایت کی اور کہا کہ ہم نماز پڑھتے ہیں تو وہ بھی نماز پڑھتے ہيں، ہم روزہ رکھتے ہيں تو وہ بھی روزہ رکھتے ہيں، لیکن اس کے ساتھ ہی وہ اپنے زائد مال میں سے صدقہ کر کے ہم سے آگے بڑھ جاتے ہيں اور ہمارے پاس صدقہ کرنے کے لیے کچھ ہوتا نہیں ہے۔ لہذا اللہ کے رسول ﷺ نے ان کو صدقے کی کچھ ایسی شکلیں بتا دیں، جو وہ کر سکتے تھے۔ فرمایا : کیا اللہ نے تمھارے لیے صدقہ کرنے کی راہیں نکال نہيں رکھی ہیں؟ "سبحان اللہ" کا ورد کرنا تمھارے لیے صدقے کا اجر و ثواب رکھتا ہے، "اللہ اکبر" کہنا تمھارے لیے صدقہ ہے، "الحمد للہ" کہنا صدقہ ہے، "لا الہ الا اللہ" کہنا صدقہ ہے، بھلائی کا حکم دینا صدقہ ہے، برائی سے روکنا صدقہ ہے، بلکہ اپنی اہلیہ سے ہم بستری کرنا بھی صدقہ ہے۔ صحابہ کو بڑا تعجب ہوا۔ کہنے لگے : اے اللہ کے رسول! ہمیں شہوت پوری کرنے کا بھی اجر و ثواب ملے گا؟ فرمایا : اچھا یہ بتاؤ کہ شہوت اگر وہ حرام جگہ سے پوری کرے، مثلا زنا وغیرہ میں ملوث ہو جائے، تو اسے گناہ ہوگا یا نہیں؟ بس اسی طرح اگر وہ شہوت حلال جگہ سے پوری کرتا ہے، تو اسے اجر و ثواب ملنا ہی چاہیے۔

حدیث کے فوائد

  • صحابۂ کرام نیک کاموں میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے اور اللہ کے نزدیک اجر عظیم اور فضل جزیل حاصل کرنے کے بے حد حریص رہا کرتے تھے۔
  • خیر کے کاموں کی بہت ساری شکلیں ہیں۔ ایک مسلمان کے ذریعے سچی نیت اور اچھے ارادے سے کیا جانے والا ہر کام خیر کا کام ہے۔
  • اسلام ایک آسان اور سہل مذہب ہے۔ چنانچہ ہر مسلمان اپنی استطاعت کے مطابق ایسا عمل کرسکتا ہے، جس سے اللہ کی اطاعت گزاری ہو جائے۔
  • نووی کہتے ہیں : نیت سچی ہو تو مباح کام بھی نیکی کے کام بن جاتے ہیں۔ جماع بھی عبادت بن جاتا ہے، اگر نیت بیوی کا حق ادا کرنا، اللہ کے حکم کے مطابق اس کے ساتھ اچھی زندگی گزارنا، صالح اولاد کی طلب، خود کو یا بیوی کو پاک دامن بنائے رکھنا اور حرام جگہ پر نظر ڈالنے، حرام چیز کے بارے میں سوچنے یا حرام کام کا ارادہ کرنے جیسی چیزوں سے بچانا یا اس طرح کے دوسرے نیک ارادے مد نظر ہوں۔
  • سننے والا بہتر طریقے سے سمجھ جائے اور اس کے دل میں بات زیادہ بہتر انداز میں بیٹھ جائے، اس کے لیے مثال دیا جانا اور کسی اچھائی پر قیاس کرنا رسول ﷺ کا طریقہ ہے۔

Explanation

Some of the Prophet's poor Companions complained to the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) about their poverty and inability to give money in charity to attain abundant rewards, as those attained by their wealthy brothers, and to perform good deeds like them, for they pray as we pray, fast as we fast, and give charity from their surplus wealth, but we do not! The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) guided them to charities they could afford, as he (may Allah's peace and blessings be upon him) said: Has Allah not provided for you that which you can give as charity for yourselves?! Saying (Subhānallāh) (Glory be to Allah) is counted as charity for you; also saying (Allāhu Akbar) (Allah is the Greatest) is charity; saying (Alhamdulillāh) (praise be to Allah) is charity; and saying (La ilāha illallāh) (There is no god but Allah) is charity. (Enjoining good) is charity, and (forbidding evil) is charity, and even if one of you has sexual intercourse with his wife, there is charity. They were amazed and said: O Messenger of Allah, does one of us fulfill his desire and receive a reward for it?! He said: Do you not see that if he were to fulfill it in a forbidden way, like adultery or otherwise, would he incur a sin? Similarly, if he fulfills it lawfully, he will have a reward.

Topics موضوعات