جس نے خوب اچھی طرح وضو کیا اور پھر جمعہ پڑھنے آیا اور خاموش ہو کر خطبہ سنا، تو اس کے جمعہ سے جمعہ تک کے اور…
Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- صحیح مسلمSahih MuslimOriginal wording: رواه مسلم
- 2Grade درجہ
- Sahih صحیحAuthentic: reliable chain and textمستند: سند اور متن دونوں درستGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #5433Sahih Muslim (HadeethEnc 5433)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ جس نے وضو کیا اور اس کے ارکان، سنتوں اور آداب کا لحاظ رکھتے ہوئے خوب اچھی طرح وضو کیا، پھر جمعے کی نماز کے لیے حاضر ہوا، خاموشی سے اور کان لگا کر خطیب کی باتیں سنیں، اللہ اس کے دس دنوں کے صغیرہ گناہ معاف کر دیتا ہے۔ یعنی ایک جمعے کی نماز سے دوسرے جمعے کی نماز تک اور اضافی تین دنوں کے گناہ۔ کیوں کہ اللہ کے یہاں ایک نیکی کو بڑھا کر دس بنا دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے خطبے کے دوران کہی جانے والی باتوں کو پوری توجہ سے نہ سننے اور اعضا کو بے کار کے کاموں جیسے کنکر چھونے وغیرہ میں مشغول رکھنے سے خبر دار کیا ہے اور فرمایا ہے کہ اس طرح کا کام کرنے والا لغو کام کرتا ہے اور لغو کام کرنے والے کو جمعے کے اجر و ثواب سے محروم رکھ دیا جاتا ہے۔
حدیث کے فوائد
- وضو کرنے، مکمل طور پر وضو کرنے اور پابندی سے جمعے کی نماز ادا کرنے کی ترغیب۔
- نماز جمعہ کی فضیلت۔
- خطبہ جمعہ کو خاموشی کے ساتھ سننا اور دوران خطبہ گفتگو وغیرہ سے گریز کرنا واجب ہے۔
- جس نے خطبے کے دوران لغو کام کیا، اس کی جمعے کی نماز ہو تو جاتی ہے اور فرضیت ساقط بھی ہو جاتی ہے، لیکن اجر و ثواب میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔
Explanation
The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) informs that if a Muslim performs ablution properly, fulfilling its obligatory elements and observing its Sunnahs and etiquettes, and then goes to the Friday prayer and listens attentively to the preacher, refraining from idle activity, Allah will forgive for him the minor sins committed in ten days, from this Friday prayer to the next Friday prayer, in addition to three days. This is because the reward for a good deed is multiplied tenfold. Then, he (may Allah's peace and blessings be upon him) warned about the lack of attention to the admonitions given in the sermon and any physical diversion, like touching the pebbles and so on, saying that whoever does so has engaged in idle activity, and whoever engages in idle activity does not attain the complete reward of Friday prayer.