جامع ترمذی · سنن ابن ماجہ · مسند احمد
Jami' at-Tirmidhi · Sunan Ibn Majah · Musnad Ahmad

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا گیا کہ کون سی چیز لوگوں کو سب سے زیادہ جنت میں داخل کرے گی، تو آپ…

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
5476Sahih صحیح
عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَكْثَرِ مَا يُدْخِلُ النَّاسَ الْجَنَّةَ، فَقَالَ: «تَقْوَى اللهِ وَحُسْنُ الْخُلُقِ»، وَسُئِلَ عَنْ أَكْثَرِ مَا يُدْخِلُ النَّاسَ النَّارَ فَقَالَ: «الْفَمُ وَالْفَرْجُ».
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا گیا کہ کون سی چیز لوگوں کو سب سے زیادہ جنت میں داخل کرے گی، تو آپ نے جواب دیا : "اللہ کا ڈر اور اچھے اخلاق۔" اسی طرح آپ سے پوچھا گیا کہ کون سی چیز لوگوں کو سب سے زیادہ جہنم میں داخل کرے گی، تو آپ نے جواب دیا : "منہ اور شرم گاہ۔"
— HadeethEnc اردو ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) reported: The Messenger of Allah (may Allah's peace and blessings be upon him) was asked about the foremost deed that leads people to Paradise, and he replied: "Fear of Allah and good character." Then, he was asked about the things that most lead people to Hellfire, and he said: "The tongue and the private parts."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
جامع ترمذیJami' at-Tirmidhiسنن ابن ماجہSunan Ibn Majahمسند احمدMusnad Ahmad
Original wording: رواه الترمذي وابن ماجه وأحمد
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #5476

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ جنت میں داخل ہونے کے سب سے بڑے اسباب دو ہیں۔ جوکہ یہ ہيں :

اللہ کا ڈر اور اچھے اخلاق۔

حدیث میں آئے ہوئے الفاظ "تقوى الله" کا مطلب یہ ہے کہ انسان اپنے اور اللہ کے عذاب کے درمیان ایک آڑ بنا لے۔ یہ آڑ در اصل اللہ کے اوامر کی تعمیل اور اس کی منع کی ہوئی چیزوں سے اجتناب سے بنتی ہے۔

جب کہ حسن اخلاق کا مظاہرہ خندہ پیشانی کے ساتھ ملنے، دوسروں کا بھلا کرنے اور ان کو کوئی تکلیف نہ دینے سے ہوتا ہے۔

اس کے برخلاف انسان کے جہنم میں جانے کے بھی سب سے بڑے اسباب دو ہیں۔ جوکہ یہ ہیں :

زبان اور شرم گاہ۔

زبان سے دروغ گوئی، غیبت اور چغلی جیسے گناہ صادر ہوتے ہيں-

اور شرم گاہ سے زنا اور لواطت جیسی برائیاں سامنے آتی ہيں۔

حدیث کے فوائد

  • جنت میں داخلے کی سعادت کے کچھ اسباب اللہ سے وابستہ ہیں، جن میں سے ایک سبب اللہ کا ڈر ہے اور کچھ اسباب لوگوں سے وابستہ ہیں، جن میں سے ایک سبب حسن اخلاق ہے۔
  • انسان کے لیے زبان ایک خطرناک عضو ہے اور اس کا (غلط استعمال) جہنم میں جانے کا ایک سبب ہے۔
  • انسان کے لیے شہوت پسندی اور فحاشی بہت سنگین چیزیں ہیں اور اکثر لوگ اسی وجہ سے جہنم میں داخل ہوں گے۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) pointed out that the greatest means that lead one to Paradise are:

Fear of Allah and good character.

Fear of Allah (taqwa) is to make wiqāya (shield) between oneself and the punishment of Allah, by observing His commands and prohibitions.

Good character: by having a cheerful face, doing good to others, and averting harm from them.

And that the greatest causes for a person's entry into Hellfire are:

The tongue and the private parts.

The sins committed by the tongue include: lying, backbiting, and tale-bearing.

The sins committed by the private parts include: adultery, sodomy, etc.

Topics موضوعات