صحیح بخاری · صحیح مسلم
Sahih al-Bukhari · Sahih Muslim

”جس کے ساتھ اللہ خیر کا ارادہ کرتا ہے، اسے دین کی سمجھ عطا کر دیتا ہے

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
5518Sahih صحیح
عن معاوية رضي الله عنه قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: «مَنْ يُرِدِ اللهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ، وَإِنَّمَا أَنَا قَاسِمٌ، وَاللهُ يُعْطِي، وَلَنْ تَزَالَ هَذِهِ الْأُمَّةُ قَائِمَةً عَلَى أَمْرِ اللهِ، لَا يَضُرُّهُمْ مَنْ خَالَفَهُمْ، حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللهِ».
معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کو کہتے ہوئے سنا ہے : ”جس کے ساتھ اللہ خیر کا ارادہ کرتا ہے، اسے دین کی سمجھ عطا کر دیتا ہے۔ میں تو بس تقسیم کرنے والا ہوں، دینے والا اللہ ہے۔ یہ امت اللہ کے دین پو قائم رہے گی، اس کی مخالفت کرنے والے اسے نقصان نہیں پہنچا سکیں گے، یہاں تک کہ اللہ کا امر آجائے“۔
— HadeethEnc اردو ترجمہ
Mu‘āwiyah (may Allah be pleased with him) reported: I heard the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) say: "When Allah intends good for someone, He grants him the understanding of the religion. Indeed, I am only a distributor, and Allah is the Giver. This Ummah will continue to follow Allah's laws, not being harmed by those who oppose them, until Allah's command comes to pass."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: متفق عليه
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #5518

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ اللہ جس کے ساتھ خیر کا ارادہ کرتا ہے، اسے اپنے دین کی سمجھ عطا کرتا ہے۔ دوسری بات یہ ہے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی ذات ایک بانٹنے والے کی ہے۔ آپ اللہ کا دیا ہوا مال اور علم وغیرہ لوگوں کے بیچ بانٹنے کا کام کرتے ہيں۔ جب کہ اصل دینے والا اللہ ہے۔ اس کے سوا دوسرے لوگ اسباب ہیں، جو اللہ کی اجازت کے بغیر کسی کا کچھ بھلا نہیں کر سکتے۔ تیسری بات آپ نے یہ بتائی کہ یہ امت قیامت کے دن تک اللہ کے دین پر قائم رہے گی اور اس کی مخالفت کرنے والے اسے نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔

حدیث کے فوائد

  • شرعی علم کی عظمت، اسے سیکھنے کی فضیلت اور زیورِ علم سے آراستہ ہونے کی ترغیب۔
  • اس امت کے اندر سچے دین پر عمل کرنے والے ہمیشہ موجود رہیں گے۔ اگر ایک گروہ اس سے بے رخی برتے گا تو دوسرا گروہ اس پر قائم ہوجائے گا۔
  • کسی شخص کو دین کی سمجھ اس وقت حاصل ہوتی ہے، جب اللہ اس کے ساتھ خیر کا ارادہ کرتا ہے۔
  • اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم اللہ کے حکم اور اس کی مشیت سے دیتے ہيں۔ آپ کسی چیز کے مالک نہيں ہیں۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) informs that when Allah wills to do good to someone, He endows him with the understanding of His religion. He also states that he is only a distributor who distributes the sustenance, knowledge, and other things that Allah Almighty gave him, and that the true Giver is Allah, and all else are mere causes that can only bring benefit with Allah's permission. He adds that this Ummah will continue to hold onto Allah's laws and not be harmed by those who oppose them until the Hour comes.

Topics موضوعات