صحیح بخاری · صحیح مسلم
Sahih al-Bukhari · Sahih Muslim

ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا کہ اسلام کا کون سا عمل سب سے اچھا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و…

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
5808Sahih صحیح
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّ الإِسْلاَمِ خَيْرٌ؟ قَالَ: «تُطْعِمُ الطَّعَامَ، وَتَقْرَأُ السَّلاَمَ عَلَى مَنْ عَرَفْتَ وَمَنْ لَمْ تَعْرِفْ».
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں : ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا کہ اسلام کا کون سا عمل سب سے اچھا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: "یہ کہ تم کھانا کھلاؤ اور جانے پہچانے اور ان جانے سب کو سلام کرو۔"
— HadeethEnc اردو ترجمہ
‘Abdullah ibn ‘Amr (may Allah be pleased with him and his father) reported: A man asked the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him): Which deed in Islam is the best? He said: "Feeding people and extending the greeting of peace to those you know and those you do not know."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: متفق عليه
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #5808

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا گیا کہ اسلام کا کون سا عمل سب سے اچھا ہے؟ تو جواب میں آپ نے دو اعمال کا ذکر کیا :

پہلا : غریبوں کو زیادہ سے زیادہ کھانا کھلانا۔ اس میں صدقہ، ہدیہ، ضیافت اور ولیمہ سب شامل ہے۔ کھانا کھلانے کی یہ اہمیت اس وقت اور بڑھ جاتی ہے، جب فقر و فاقہ ہو اور مہنگائی بڑھی ہوئی ہو۔

دوسرا : ہر مسلمان کو سلام کرنا۔ جانا پہچانا ہو یا ان جان۔

حدیث کے فوائد

  • صحابہ ایسے کاموں کو جاننے کے حریص تھے، جو دنیا اور آخرت میں نفع بخش ہوں۔
  • سلام کرنا اور کھانا کھلانا اسلام میں افضل ترین اعمال میں سے دو اعمال ہيں۔ کیوں کہ ایک تو ان کی فضیلت ہے اور دوسرے لوگوں کو ہر وقت ان کی ضرورت رہتی ہے۔
  • ان دونوں کاموں میں احسان بالقول اور احسان بالعمل دونوں باتیں یکجا ہو جاتی ہیں، جو کہ احسان کی کامل ترین شکل ہے۔
  • یہ وہ کام ہیں، جن کا تعلق مسلمانوں کے آپسی تعامل سے ہے، جب کہ کچھ کام ایسے بھی ہيں، جن کا تعلق بندے کے رب کے ساتھ تعامل سے ہے۔
  • سلام کرنے میں پہل کرنے کی بات مسلمانوں تک محدود ہے۔ غیر مسلموں کو سلام کرنے میں پہل نہيں کی جائے گی۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) was asked: What qualities of Islam are the best? He mentioned two qualities:

First: Feeding the poor frequently, and this includes charity, gifts, hospitality, and banquets. The merit of feeding others is even more emphatic during times of famine and the rise in prices.

Second: Extending the greeting of peace to every Muslim, whether you know him or not.

Topics موضوعات