جامع ترمذی · سنن نسائی
Jami' at-Tirmidhi · Sunan an-Nasa'i

اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف (رحمت کی نظر سے) نہیں دیکھے گا، جو کسی مرد یا کسی عورت کے دبر میں صحبت (ہم بستری)…

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
58091Sahih صحیح
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضي الله عنهما قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَنْظُرُ اللهُ إِلَى رَجُلٍ أَتَى رَجُلًا أَوِ امْرَأَةً فِي دُبُرٍ».
عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف (رحمت کی نظر سے) نہیں دیکھے گا، جو کسی مرد یا کسی عورت کے دبر میں صحبت (ہم بستری) کرے"۔
— HadeethEnc اردو ترجمہ
Ibn ‘Abbās (may Allah be pleased with him and his father) reported: The Messenger of Allah (may Allah's peace and blessings be upon him) said: "Allah does not look at a man who approaches a man or a woman anally."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
جامع ترمذیJami' at-Tirmidhiسنن نسائیSunan an-Nasa'i
Original wording: رواه الترمذي والنسائي في الكبرى
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #58091

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک بڑی سخت وعید سناتے ہوئے فرمایا کہ اللہ ایسے شخص پر نظر رحمت نہيں ڈالے گا، جو کسی مرد سے اس کے دبر میں یا کسی عورت سے اس کے دبر میں وطی کرے۔ یہ کام کبیرہ گناہوں میں شامل ہے۔

حدیث کے فوائد

  • مرد کا دوسرے مرد کے ساتھ ہمبستری کرنا -یعنی لواطت- کبیرہ گناہ ہے۔
  • عورت کے دبر میں وطی کرنا کبیرہ گناہ ہے۔
  • اس حدیث میں آئے ہوئے الفاظ "لا ينظر الله" کے معنی یہ ہیں کہ اللہ رحمت اور رافت کی نظر نہيں ڈالے گا۔ یہاں مراد عام نظر نہيں ہے۔ کیوں کہ اللہ سے نہ کوئی چيز مخفی رہتی ہے اور نہ اس کی نگاہ سے کوئی چیز اوجھل۔
  • یہ کام دراصل سخت بے حیائی ہے اور انسانیت کے لیے بڑا ہی نقصان دہ ہے۔ کیوں کہ اس کے اندر بشری فطرت سلیمہ کی خلاف ورزی، قلتِ نسل، ازدواجی زندگی کو تباہ و برباد کرنے، بغض وعداوت کا بیج ڈالنے اور گندی جگہوں میں جانے جیسی شناعتیں پائی جاتی ہیں۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) clarified the severe consequences for the man who approaches a man or a woman anally, as Allah will not look with mercy upon him, and he pointed out that it is one of the major sins.

Topics موضوعات