مشرکین کے ساتھ اپنى جانوں، اپنے اموال اور اپنى زبانوں کے ذریعے جہاد کرو”۔
Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- سنن ابو داؤدSunan Abi Dawudسنن نسائیSunan an-Nasa'iمسند احمدMusnad AhmadOriginal wording: رواه أبو داود والنسائي وأحمد
- 2Grade درجہ
- Sahih صحیحAuthentic: reliable chain and textمستند: سند اور متن دونوں درستGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #64597Sunan Abi Dawud & Sunan an-Nasa'i & Musnad Ahmad (HadeethEnc 64597)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے کفار سے جہاد کرنے اور تمام امکانی وسائل اختیار کر کے پوری قوت سے ان کا مقابلہ کرنے کا حکم دیا ہے، تاکہ اللہ کے دین کو سربلندی حاصل ہو۔ جہاد کے کچھ وسائل درج ذیل ہيں :
1- کفار سے جہاد کے لیے ہتھیاروں کی خریداری میں اور مجاہدین کے رسد وغیرہ میں مال خرچ کرنا۔
2- کافروں کا مقابلہ کرنے کے لیے جسم وجاں کے ساتھ نکلنا۔
3- انھیں زبان سے اسلام کی دعوت دینا، ان پر حجت قائم کرنا اور ان کے دلائل ودعووں کا ابطال کرنا۔
حدیث کے فوائد
- جان، مال اور زبان کے ذریعے حسب استطاعت مشرکوں سے جہاد کرنے کی ترغیب دینا۔ جہاد صرف بہ نفس نفیس جنگ میں شامل ہونے ہی کا نام نہيں ہے۔
- جہاد کا یہ حکم وجوب کے لیے ہے۔ ویسے جہاد کبھی فرض عین ہوتا ہے اور کبھی فرض کفایہ۔
- جہاد کی مشروعیت کے کئی اسباب ہيں۔ جیسے 1- شرک اور اہل شرک کا مقابلہ کرنا۔ کیوں کہ اللہ کسی بھی حال میں شرک کو قبول نہيں کرنا۔ 2۔ دعوت الی اللہ کی راہ میں سامنے آنے والے روڑوں کو ہٹانا۔ 3۔ عقیدے کو اس سے ٹکرانے والی تمام چیزوں سے محفوظ رکھنا۔ 4۔ مسلمانوں، ان کے وطنوں، عزت وآبرو اور اموال کا دفاع کرنا۔
Explanation
The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) commanded striving against the disbelievers and putting forth every effort in facing them using all available means, according to their ability, so that the word of Allah be supreme. This includes:
First: Spending money on making Jihad against them through buying weapons, providing for the fighters, etc.
Second: Going forth with one's self and body to confront them and overcome them.
Third: Inviting them to Islam through verbal means, establishing proof against them, rebuking them, and refuting their claims.