’’ہر چیز (اللہ کی مقرر کردہ) تقدیر کے تحت سامنے آتی ہے، یہاں تک کہ (کسی کام کو) نہ کر سکنا اور کر سکنا بھی۔…
Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- صحیح مسلمSahih MuslimOriginal wording: رواه مسلم
- 2Grade درجہ
- Sahih صحیحAuthentic: reliable chain and textمستند: سند اور متن دونوں درستGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #65039Sahih Muslim (HadeethEnc 65039)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ وضاحت فرمائی ہے کہ ہر چیز (اللہ کی مقرر کردہ) تقدیر کے تحت سامنے آتی ہے۔ یہاں تک کہ عاجزی بھی۔ یعنی جو کام کرنا واجب ہے، اسے ترک کرنا، اس میں ٹال مٹول کرنا اور اسے اس کے وقت سے مؤخر کرنا بھی۔ کام خواہ دنیوی ہو یا اخروی۔ اور یہاں تک کہ چاق و چوبند ہونا بھی، جس کے معنی ہیں، دنیوی اور اخروی امور میں نشاط اور مہارت۔ اللہ عز و جل نے عاجزی، قدرت و نشاط اور ہر ایک چیز کو مقدر فرما رکھا ہے۔ کوئی بھی چیز اللہ کے علم اور مشیت کے بغیر واقع نہیں ہوتی۔
حدیث کے فوائد
- تقدیر کے سلسلے میں صحابۂ کرام کے عقیدے کی وضاحت۔
- ہر ایک چیز اللہ کی (مقرر کردہ) تقدیر کے مطابق سامنے آتی ہے، یہاں تک کہ عاجزی اور قدرت و نشاط بھی۔
- اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کو منتقل کرنے میں صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کا احتیاط اور بیدار مغزی۔
- بھلی بری ہر تقدیر ہر ایمان رکھنا۔
Explanation
The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) pointed out that everything is decreed, even incapacity, which is failure to do what should be done – in matters of this world and the Hereafter – and procrastinating and delaying it beyond its due time; and even capacity, which is vigor and proficiency in matters of worldly life and the Hereafter; and that Allah Almighty had predestined capacity and incapacity, and everything that happens in the universe had already been known and willed by Allah.