جامع ترمذی · سنن نسائی
Jami' at-Tirmidhi · Sunan an-Nasa'i

جس چیز میں تمہیں شک ہو، اسے چھوڑ کر وہ چیز اختیار کر لو جس میں تمہیں کوئی شک نہ ہو۔

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
66519Sahih صحیح
عَنْ أَبِي مُـحَمَّدٍ الحَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - سِبْطِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَيْحَانَتِهِ-، قَالَ: حَفِظْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «دَعْ مَا يَرِيبُك إلَى مَا لَا يَرِيبُكَ».
اللہ کے رسول ﷺ کے نواسے اور آپ کے عزیز ابو محمد حسن بن علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول ﷺ سے یہ بات یاد کی ہے: "جس چیز میں تمہیں شک ہو، اسے چھوڑ کر وہ چیز اختیار کر لو جس میں تمہیں کوئی شک نہ ہو۔"
— HadeethEnc اردو ترجمہ
Abu Muhammad al-Hasan ibn ‘Ali ibn Abi Tālib—the grandson of the Messenger of Allah (ﷺ) and his beloved— reported: I memorized from the words of the Messenger of Allah (ﷺ): "Leave what you doubt for what you do not doubt."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
جامع ترمذیJami' at-Tirmidhiسنن نسائیSunan an-Nasa'i
Original wording: رواه الترمذي والنسائي
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #66519

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی ﷺ نے ایسے اقوال واعمال سے دور رہنے کا حکم دیا ہے، جن کے بارے میں یہ شک وشبہ پیدا ہو کہ ممنوع ہیں یا نہيں؟ حلال ہیں یا حرام؟ انسان کو ایسی چیزیں اپنانی چاہیے، جن کے اچھے اور حلال ہونے کا یقین ہو۔

حدیث کے فوائد

  • مسلمان پر لازم ہے کہ اپنے تمام معاملات کی بنیاد یقین پر رکھے اور بصیرت وآگہی کے ساتھ دین پر عمل کرے۔
  • مشتبہ چيزوں میں پڑنے کی ممانعت۔
  • اگر آپ اطمینان اور آرام چاہتے ہیں تو مشکوک چیزوں کو ترک کر دیں اور ان سے دامن کش ہوجائیں۔
  • اللہ تعالی اپنے بندوں پر رحیم ومہربان ہے، بایں طور کہ اس نے انہیں ایسے کاموں کا حکم دیا ہے جن سے ذہن ودل کا سکون حاصل ہوتا ہے اور ایسے کاموں سے منع فرمایا ہے جن سے بے قراری اور حیرانگی پیدا ہوتی ہے۔

Explanation

The Prophet (ﷺ) enjoined us to leave the words and deeds we are doubtful about, whether they are prohibited or not, lawful or unlawful—to things we are not doubtful about, and their goodness and lawfulness are certain.

Topics موضوعات