صحیح مسلم
Sahih Muslim

مجھے اسلام کے بارے میں کوئی ایسی بات بتا دیں کہ مجھے اس کے بارے میں آپ کے بعد کسی اور سے سوال کرنے کی ضرورت…

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
66524Sahih صحیح
عَنْ أَبِي عَمْرٍو- وَقِيلَ: أَبِي عَمْرَةَ-، سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، قُلْ لِي فِي الْإِسْلَامِ قَوْلًا لَا أَسْأَلُ عَنْهُ أَحَدًا غَيْرَكَ، قَالَ: «قُلْ: آمَنْتُ بِاللهِ، ثُمَّ اسْتَقِمْ».
ابو عمرو (بعض کے نزدیک ابو عمرہ) سفیان بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے اسلام کے بارے میں کوئی ایسی بات بتا دیں کہ مجھے اس کے بارے میں آپ کے بعد کسی اور سے سوال کرنے کی ضرورت نہ رہے۔ چنانچہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : "تم کہو: میں اللہ پر ایمان لایا، پھر اس پر ثابت قدم رہو۔“
— HadeethEnc اردو ترجمہ
Abu ‘Amr—and it was said: Abu ‘Amrah—Sufyān ibn ‘Abdullah (may Allah be pleased with him) reported: I said: O Messenger of Allah, tell me something about Islam regarding which I can ask none but you. He (may Allah's peace and blessings be upon him) said: "Say: I believe in Allah, then remain steadfast."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: رواه مسلم
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #66524

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے ایک صحابی سفیان بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے آپ سے گزارش کی کہ آپ ان کو ایک ایسی بات سکھا دیں، جس کے اندر پورے اسلام کا نچوڑ آ جائے، تاکہ وہ اسے مضبوطی سے پکڑ لیں اور اس کے بارے میں آپ کے علاوہ کسی دوسرے سے پوچھنے کی ضرورت نہ پڑے۔ چنانچہ آپ نے ان سے کہا: تم بس اتنا کہہ دو کہ میں نے اللہ کو ایک مانا اور اس کے رب، اکیلا برحق معبود اور خالق ہونے پر ایمان لایا۔ اور اس کے بعد اللہ کی فرض کی ہوئی چیزوں کو ادا کرتے ہوئے اور اس کی حرام کی ہوئی چیزوں سے دور رہتے ہوئے اس کی اطاعت گزاری کرو اور اسی پر کاربند رہو۔

حدیث کے فوائد

  • اصل دین اللہ کے رب اور برحق معبود ہونے پر اور اس کے اسما و صفات پر ایمان رکھنا ہے۔
  • ایمان کے بعد استقامت، تسلسل کے ساتھ عبادت اور اس پر ثابت قدم رہنے کی بڑی اہمیت ہے۔
  • اعمال کے قبول ہونے کے لیے ایمان شرط ہے۔
  • اللہ پر ایمان لانے میں ایمان سے جڑی ہوئی وہ بنیادی باتیں، جن پر ایمان رکھنا ضروری ہے اور وہ سارے قلبی اعمال اور باطنی و ظاہری اطاعت گزاری اور خود سپردگی شامل ہیں، جو اس کے تابع ہیں۔
  • استقامت نام ہے واجبات کی ادائیگی اور منہیات سے اجتناب کے ساتھ سیدھے راستے پر قائم رہنے کا۔

Explanation

Sufyān ibn ‘Abdullah, the Prophet's Companion, (may Allah be pleased with him) asked the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) to teach him a comprehensive statement that comprises all the meanings of Islam so as to adhere to it and ask no one else about it. The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) said to him: Say: I believe in Allah as the only deity, and I believe that He is my Lord, my God, my Creator, and the only God Who is truly worthy of my worship, with no partner. Then, submit to Allah and obey Him by performing what He has enjoined, avoiding what He has forbidden, and remaining steadfast on that.

Topics موضوعات