”قیامت کے روز اللہ تعالیٰ سب سے ہلکے عذاب کا سامنا کر رہے دوزخی سے فرمائے گا کہ اگر اس وقت تیرے پاس روئے…
Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih MuslimOriginal wording: متفق عليه
- 2Grade درجہ
- Sahih صحیحAuthentic: reliable chain and textمستند: سند اور متن دونوں درستGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #8315Sahih al-Bukhari & Sahih Muslim (HadeethEnc 8315)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ اللہ تعالی ایک ایسے شخص سے کہے گا، جو جہنم میں داخل ہونے کے بعد سب سے کم تر عذاب کا سامنا کر رہا ہوگا: اگر آج تیرے پاس دنیا اور اس کے ساری دولتیں آجائيں، تو کیا اس عذاب سے آزاد ہونے کے لیے انھیں فدیہ کے طور پر دے دیگا؟ وہ عرض کرے گا: ضرور۔ یہ جواب سننے کے بعد اللہ فرمائے گا: جب تم آدم کی پشت میں تھے اور تم سے عہد و پیمان لیا گيا تھا، تو تم سے اس سے کہیں کم تر بات کا مطالبہ کیا تھا۔ تم سے بس اتنا کہا گیا تھا کہ کسی کو میرا شریک نہ ٹھہرانا۔ لیکن تم نے میری ایک نہ سنی۔ جب میں نے تم کو دنیا میں بھیجا، تو تم شرک کی راہ پر چل پڑے۔
حدیث کے فوائد
- توحید کی فضیلت اور یہ کہ توحید پر عمل کرنا بڑا آسان ہے۔
- شرک ایک خطرناک عمل ہے اور اس کا انجام بہت برا ہوگا۔
- اللہ نے انسانوں سے شرک نہ کرنے کا عہد و پیمان لیا تھا دراں حال کہ وہ آدم علیہ السلام کی پشت میں تھے۔
- اس حدیث میں شرک سے خبردار کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ قیامت کے دن پوری دنیا بھی کافر کے کچھ کام نہ آ سکے گی۔
Explanation
The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) said that Allah Almighty will say to the person receiving the least punishment in Hellfire after entering it: If the world and everything in it were yours, would you ransom yourself with it from this punishment? He will say: Yes. Allah will say: I had asked you and commanded you to do something easier than that when the covenant was taken from you while you were in the backbone of Adam: not to associate partners with Me. But when I brought you out to the world, you insisted on Shirk.