”اللہ تبارک و تعالیٰ اہل جنت سے فرمائے گا: اے اہل جنت! جنتی جواب دیں گے : ہم حاضر ہیں اے ہمارے رب! تمام تر…
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih MuslimOriginal wording: متفق عليه
- 2Grade درجہ
- Sahih صحیحAuthentic: reliable chain and textمستند: سند اور متن دونوں درستGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #8343Sahih al-Bukhari & Sahih Muslim (HadeethEnc 8343)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ اہل جنت جب جنت میں ہوں گے، تو اللہ ان سے کہے گا: اے اہل جنت! وہ جواب دیں گے: ہم حاضر ہیں اے ہمارے رب! تمام تر بھلائی تیرے ہی ہاتھوں میں ہے۔ اللہ ان سے پوچھے گا : کیا اب تم خوش ہو؟ وہ جواب دیں گے: ہم بالکل خوش ہيں۔ بھلا ہم خوش کیوں نہ رہيں، جب کہ تو نے ہمیں وہ سب کچھ دے دیا ہے، جو تو نے اپنی کسی بھی مخلوق کو نہيں دیا ہے! یہ جواب سن کر اللہ سبحانہ کہے گا: کیا میں تمھیں اس سے بہتر چیز عطا نہ کروں؟ جنتی جواب دیں گے: اے میرے رب! اس سے بہتر چيز بھلا اور کیا ہو سکتی ہے؟ اللہ تعالی فرمائے گا: میں تمھیں اپنی دائمی رضامندی عطا کرتا ہوں۔ اس کے بعد میں تم سے کبھی بھى ناراض نہيں ہوں گا۔
حدیث کے فوائد
- اللہ عز و جل اہل جنت کے ساتھ بات کرے گا۔
- اہل جنت کو اللہ کی طرف سے یہ خوش خبری کہ وہ ان سے راضی ہے، وہ ان پر اپنی خوش نودی نازل کرے گا اور ان سے کبھی ناراض نہ ہوگا۔
- جنت میں موجود تمام لوگ اختلاف مراتب اور درجات میں تنوع کے باجود اپنے اپنے حال پر مطمئن اور خوش ہوں گے۔ کیوں کہ سب لوگوں کی جانب سے ایک ہی جواب ملے گا۔ وہ جواب ہوگا: "تو نے ہمیں وہ سب کچھ دے دیا ہے، جو تو نے اپنی کسی بھی مخلوق کو نہيں دیا ہے!"
Explanation
The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) informed that Allah Almighty will say to the people of Paradise while they are in it: O people of Paradise! They will reply: O our Lord, we present ourselves and are at Your pleasure. He will say to them: Are you contented? They will say: Yes, we are contented. How could we not be contented when You have given us what You have not given to any of Your creation! He Almighty will say: Shall I give you something better than that? They will say: O Lord, what could be better than that?! He will say: I shall bestow My eternal pleasure upon you and I shall not be displeased with you ever after that.