صحیح مسلم
Sahih Muslim

جو بھی مسلمان وضو کرتا ہے اور وہ اچھی طرح وضو کرتا ہے، پھر کھڑے ہو کر پوری یک سوئی اور توجہ کے ساتھ دو رکعت…

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
8388Sahih صحیح
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ رضي الله عنه قَالَ: كَانَتْ عَلَيْنَا رِعَايَةُ الْإِبِلِ فَجَاءَتْ نَوْبَتِي فَرَوَّحْتُهَا بِعَشِيٍّ فَأَدْرَكْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمًا يُحَدِّثُ النَّاسَ فَأَدْرَكْتُ مِنْ قَوْلِهِ: «مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ وُضُوءَهُ، ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، مُقْبِلٌ عَلَيْهِمَا بِقَلْبِهِ وَوَجْهِهِ، إِلَّا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ» قَالَ فَقُلْتُ: مَا أَجْوَدَ هَذِهِ، فَإِذَا قَائِلٌ بَيْنَ يَدَيَّ يَقُولُ: الَّتِي قَبْلَهَا أَجْوَدُ، فَنَظَرْتُ فَإِذَا عُمَرُ قَالَ: إِنِّي قَدْ رَأَيْتُكَ جِئْتَ آنِفًا، قَالَ: «مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ يَتَوَضَّأُ فَيُبْلِغُ - أَوْ فَيُسْبِغُ - الْوَضُوءَ ثُمَّ يَقُولُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُ اللهِ وَرَسُولُهُ إِلَّا فُتِحَتْ لَهُ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ الثَّمَانِيَةُ يَدْخُلُ مِنْ أَيِّهَا شَاءَ».
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہمارے ذمے اونٹ چرانے کا کام تھا. میری باری آئی، تو میں شام کے وقت ان کو چرا کر واپس لایا۔ اس وقت میں نے رسول اللہ ﷺ کو کھڑے ہوکر لوگوں کو کچھ ارشاد فرماتے ہوئے پايا۔ مجھے آپ ﷺ کی یہ باتیں (سننے کو) ملیں: "جو بھی مسلمان وضو کرتا ہے اور وہ اچھی طرح وضو کرتا ہے، پھر کھڑے ہو کر پوری یک سوئی اور توجہ کے ساتھ دو رکعت نماز پڑھتا ہے، اس کے لیے جنت واجب ہوجاتی ہے"۔ عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بيان کرتے ہيں کہ میں نے کہا: کیا خوب بات ہے یہ ! تو میرے سامنے ایک کہنے والا کہنے لگا کہ اس سے پہلے والی بات اس سے بھی زیادہ عمدہ ہے۔ میں نے دیکھا تو وہ عمر رضی اللہ عنہ تھے۔ انہوں نے کہا: میں نے دیکھا ہے تم ابھی آئے ہو۔ آپ ﷺ نے ( اس سے پہلے) فرمایا تھا: ’’تم میں سے جو شخص بھی وضو کرے اور اپنے وضو کو پورا کرے یا خوب اچھی طرح وضو کرے، پھر یہ کہے: ”أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ“ (میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور محمد ﷺ اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں)، اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ جس سے چاہے، داخل ہوجائے۔"
— HadeethEnc اردو ترجمہ
‘Uqbah ibn ‘Āmir (may Allah be pleased with him) reported: We were entrusted with the task of tending the camels. When I returned from my shift in the evening, I found the Messenger of Allah (may Allah's peace and blessings be upon him) standing and addressing the people. I heard him saying: "There is no Muslim who performs ablution well and then stands and prays two Rak‘ahs while focused on them with his heart and his face, except that Paradise will be guaranteed for him." I said: "What a fine thing this is!" Thereupon, I heard someone in front of me saying: "What he said before it was even finer." I looked and it was ‘Umar ibn al-Khattāb, who said: "I see that you have just come." He said: "If anyone of you performs ablution thoroughly and then says, 'I bear witness that there is no god but Allah and that Muhammad is the servant and Messenger of Allah', the eight gates of Paradise will be opened for him and he may enter from whichever of them he wishes."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: رواه مسلم
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #8388

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے لوگوں سے بات کرتے ہوئے دو بڑی فضیلتیں بیان فرمائی ہیں:

1- جس نے وضو کرتے وقت مسنون طریقے سے مکمل طور پر وضو کیا اور ہر عضو تک کما حقہ پانی پہنچایا، پھر یہ دعا پڑھی: "میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہيں ہے اور محمد اللہ کے بندے اور رسول ہیں، اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ جس دروازے سے چاہے، اندر داخل ہو جائے۔

2- جس نے اس طرح مکمل وضو کیا اور اس کے بعد دو رکعت نماز مکمل اخلاص اور خشوع و خضوع کے ساتھ پڑھی اور اپنى پیشانی اور تمام اعضائے بدن کے ساتھ اللہ کے لئے فروتنى بجالا یا، اس کے لیے جنت واجب ہو جائے گی۔

حدیث کے فوائد

  • اللہ کا بڑا فضل وکرم کہ وہ تھوڑے عمل پر بھی بڑا بدلہ عطا کرتا ہے۔
  • اچھی طرح اور مکمل طریقے سے وضو کرنے اور اس کے بعد خشوع وخضوع کے ساتھ دو رکعت نماز پڑھنے کی مشروعیت اور اس سے حاصل ہونے والا بڑا اجر وثواب۔
  • اچھی طرح وضو کرنا اور اس کے بعد اس ذکر کا اہتمام کرنا دخول جنت کا سبب ہے۔
  • غسل کرتے وقت بھی یہ ذکر مستحب ہے۔
  • صحابہ خیر، جیسے علم سیکھنے اور اسے پھیلانے، اس سلسلے میں اورمعاملات زندگى سے متعلق امور میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کے حریص تھے۔
  • جس طرح وضو سے بدن کی صفائی ہوتی ہے اور اس کی گندگیاں دور ہوتی ہیں، اسی طرح وضو کے بعد ذکر سے دل کی صفائی ہوتی ہے اور اس سے شرک کی گندگی دور ہوتی ہے۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) pointed out two great virtues while addressing the people:

First: Whoever performs ablution well, thoroughly, completely, and perfectly in the prescribed manner, and gives each limb its due amount of water, and then says, I bear witness that there is no god but Allah and that Muhammad is the servant and Messenger of Allah, the eight gates of Paradise will be opened for him, and he may enter through whichever one he wishes.

Second: Whoever performs this complete and perfect ablution and then stands up and offers two Rak‘ahs, turning to them with his heart in sincerity and Khushū‘ (humility and focus), and submitting his face and all the parts of his body to Allah, Paradise will be guaranteed for him.

Topics موضوعات