ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
HadeethEnc Encyclopedia

جب تم میں سے کوئی وضو کرے اور (اس کے بعد) موزے پہنے، تو ان کو پہن کر نماز پڑھے اور ان پر مسح کرے اور چاہے تو…

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
8392Sahih صحیح
عَنْ أَنَسٍ رضي الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ وَلَبِسَ خُفَّيْهِ فَلْيُصَلِّ فِيهِمَا، وَلْيَمْسَحْ عَلَيْهِمَا ثُمَّ لَا يَخْلَعْهُمَا إِنْ شَاءَ إِلَّا مِنْ جَنَابَةٍ».
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : "جب تم میں سے کوئی وضو کرے اور (اس کے بعد) موزے پہنے، تو ان کو پہن کر نماز پڑھے اور ان پر مسح کرے اور چاہے تو انہیں جنابت لاحق ہونے کے علاوہ کسی صورت میں نہ اتارے۔"
— HadeethEnc اردو ترجمہ
Anas (may Allah be pleased with him) reported that the Messenger of Allah (may Allah's peace and blessings be upon him) said: "If any of you makes ablution and puts on his leather socks, let him pray while having them on, and let him wipe over them without taking them off, if he wishes, except in the state of Janābah (major ritual impurity)."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
Not named by the source
Original wording: رواه الدارقطني
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #8392

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ جب کوئی مسلمان وضو کرنے کے بعد موزے پہنے اور اس کے بعد وضو ٹوٹ جانے کی وجہ سے دوبارہ وضو کرنا چاہے، تو اسے اس بات کی اجازت ہے کہ ایک متعینہ مدت تک موزوں کو اتارنے کی بجائے ان پر مسح کر لے۔ البتہ جنبی ہو جانے کی صورت میں موزے اتار کر غسل کرنا پڑے گا۔

حدیث کے فوائد

  • موزوں پر مسح اسی صورت میں جائز ہے، جب ان کو مکمل طہارت کے بعد پہنا جائے۔
  • مسح کی مدت مقیم کے لیے ایک دن ایک رات ہے اور مسافر کے لیے تین دن تین رات۔
  • موزوں پر مسح صرف چھوٹی نجاست کے لیے خاص ہے، بڑی نجاست کے لیے نہیں۔ بڑی نجاست کے وقت موزوں پر مسح کرنا جائز نہیں ہے۔ اس حالت میں موزوں کو اتار کر پاؤں دھونا ضروری ہے۔ کیوں کہ اس حديث میں آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: "ما سوا اس کے کہ اسے جنابت لاحق ہو جائے۔"
  • یہودیوں کی مخالفت کے طور پر جوتا اور موزہ پہن کر نماز پڑھنا مستحب ہے۔ لیکن یہ اسی صورت میں ہے جب دونوں پاک ہوں اور اس سے مصلیوں کو اذیت یا مسجد گندی نہ ہوتی ہو۔ مثلا فرش والی مسجدوں میں جوتا پہن کر نماز نہيں پڑھی جائے گی۔
  • موزوں پر مسح دراصل اس امت کے لیے آسانی پیدا کرنے اور اس کا بوجھ ہلکا کرنے کی ایک صورت ہے۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) clarifies that if a Muslim puts on his leather socks after performing ablution, then later he becomes in the state of Hadath (minor ritual impurity) and wants to make ablution, he is permitted to wipe over them if he wishes. He can pray while having them on without taking them off for a specific period unless he becomes in the state of Janābah, in which case he must take off the leather socks to take a ritual bath.

Topics موضوعات