اللہ کے رسول ﷺ نے عورت کا لباس پہننے والے مرد پر اور مرد کا لباس پہننے والی عورت پر لعنت فرمائی ہے۔
Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- سنن نسائیSunan an-Nasa'iسنن ابن ماجہSunan Ibn Majahمسند احمدMusnad AhmadOriginal wording: رواه النسائي في الكبرى وابن ماجه بمعناه وأحمد
- 2Grade درجہ
- Sahih صحیحAuthentic: reliable chain and textمستند: سند اور متن دونوں درستGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #8905Sunan an-Nasa'i & Sunan Ibn Majah & Musnad Ahmad (HadeethEnc 8905)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر ایسے مرد کے حق میں اللہ کی رحمت سے دھتکارے جانے اور دور کر دیے جانے کی بد دعا کی ہے، جو عورتوں کے ساتھ خاص لباسوں کو زیب تن کرنے میں ان کی مشابہت اختیار کرے۔ یہ مشابہت چاہے کپڑے کی ہیئت میں ہو، رنگ میں ہو، کیفیت میں ہو یا پہننے اور زینت اختیار کرنے وغیرہ کے طریقے میں ہو۔ اسی طرح آپ نے ہر ایسی عورت کے حق میں اللہ کی رحمت سے دور کر دیے جانے کی بد دعا کی ہے جو مردوں کے ساتھ خاص لباس پہن کر ان کی مشابہت اختیار کرے۔ یہ دراصل کبیرہ گناہ ہے۔
حدیث کے فوائد
- شوکانی کہتے ہيں: عورت کے لیے مرد کی اور مرد کے لیے عورت کی مشابہت حرام ہے۔ کیوں کہ لعنت کسی حرام کام پر ہی کی جاتی ہے۔
- ابن عثیمین کہتے ہيں: جو کپڑے مرد اور عورت دونوں کے لیے مشترک ہوں، جیسے وہ ٹی شرٹ جنھیں مرد اور عورت دونوں پہنتے ہيں، تو انھیں پہننے میں کوئی حرج نہيں ہے۔ یعنی انھیں مرد اور عورت دونوں پہن سکتے ہيں۔ کیوں کہ یہ مشترک ہے۔
Explanation
The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) supplicated with expulsion and dismissal from Allah's mercy for any man who imitates women in their peculiar clothing, whether in appearance, color, style, manner of dressing, adornment, or anything else. Or for a woman to imitate men in their peculiar clothing as well, and this is considered a major sin.