صحیح بخاری
Sahih al-Bukhari

’’جس نے ہماری نماز پڑھی، ہمارے قبلے کا استقبال کیا اور ہمارا ذبیحہ کھایا، تو وہی مسلمان ہے جس کے لیے اللہ اور…

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
65426Sahih صحیح
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ صَلَّى صَلاَتَنَا وَاسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا وَأَكَلَ ذَبِيحَتَنَا فَذَلِكَ المُسْلِمُ الَّذِي لَهُ ذِمَّةُ اللَّهِ وَذِمَّةُ رَسُولِهِ، فَلاَ تُخْفِرُوا اللَّهَ فِي ذِمَّتِهِ».
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے ہماری نماز پڑھی، ہمارے قبلے کا استقبال کیا اور ہمارا ذبیحہ کھایا، تو وہی مسلمان ہے جس کے لیے اللہ اور اس کے رسول کا ذمہ ہے، اس لیے اللہ کے ذمہ کو نہ توڑو۔‘‘
— HadeethEnc اردو ترجمہ
Anas ibn Mālik (may Allah be pleased with him) reported: The Messenger of Allah (ﷺ) said: "Whoever performs our prayer, faces our Qiblah (direction of the Ka‘bah), and eats from our slaughtered animals—that is the Muslim who enjoys the protection (covenant) of Allah and His Messenger. So do not betray Allah by violating His protection."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح بخاریSahih al-Bukhari
Original wording: رواه البخاري
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #65426

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی ﷺ نے بتایا کہ جو شخص دین کے ظاہری شعائر کا التزام کرے؛ اس طرح کہ وہ ہماری طرح نماز پڑھے، ہمارے قبلے، کعبہ کی طرف رخ کرے اور ہمارے ذبیحے کو حلال جانتے ہوئے کھائے، تو یہی وہ مسلمان ہے جسے اللہ اور اس کے رسول کی امان اور عہد حاصل ہے۔ اس لیے تم اس کے بارے میں اللہ کی امان اور اس کے عہد کو مت توڑو۔

حدیث کے فوائد

  • ابن رجب کہتے ہیں: یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ محض شہادتین (کا اقرار کر لینے) سے جان محفوظ نہیں ہو جاتی، جب تک کہ ان کے حقوق ادا نہ کیے جائیں۔ ان حقوق میں سب سے ضروری حق نماز ہے؛ اسی لیے اس کا خاص طور پر ذکر کیا گیا۔ اور ایک دوسری حدیث میں نماز کے ساتھ زکاۃ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
  • لوگوں کے معاملات کا فیصلہ ان کے باطن سے نہیں، بلکہ ظاہر سے ہوتا ہے۔ چنانچہ جو شخص دین کے شعائر کا اظہار کرے، اس پر اہل اسلام کے احکام جاری ہوں گے، جب تک کہ اس سے اس کے خلاف کوئی بات ظاہر نہ ہو۔
  • ابن رجب کہتے ہیں: قبلہ کی طرف رخ کرنے کا ذکر اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ مسلمانوں کی وہی نماز ادا کرنا ضروری ہے جو ان کے نبی پر نازل کردہ کتاب میں مشروع ہے، یعنی کعبہ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنا۔ چنانچہ جو شخص اس حکم کے منسوخ ہو جانے کے بعد یہودیوں کی طرح بیت المقدس کی طرف یا نصاریٰ کی طرح مشرق کی طرف منہ کرکے نماز پڑھے، تو وہ مسلمان نہیں، اگرچہ وہ توحید کی گواہی ہی کیوں نہ دیتا ہو۔
  • یہ حدیث نماز میں استقبالِ قبلہ کی عظمت پر دلالت کرتی ہے، کیونکہ نماز کی شرائط میں سے اس کے علاوہ دیگر شرائط، جیسے طہارت وغیرہ، کا ذکر نہیں کیا گیا۔
  • ابن رجب نے فرمایا: مسلمانوں کے ذبیحہ کے کھانے کے ذکر میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اسلام کے تمام ظاہری احکام کی پابندی ضروری ہے، اور ان میں ایک عظیم ترین حکم مسلمانوں کا ذبیحہ کھانا اور ان کے ذبیحہ میں ان کی موافقت کرنا ہے۔ چنانچہ جو اس سے دامن کش رہے، وہ مسلمان نہیں۔

Explanation

The Prophet (ﷺ) informed that whoever adheres to the outward rituals of Islam— praying as we pray, facing the Ka‘bah our Qiblah, and eating our slaughtered meat while believing in its being lawful— is indeed a Muslim who has the covenant and protection of Allah and His Messenger. Therefore, do not violate or betray the covenant and protection granted by Allah.

Topics موضوعات