جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو نبی ﷺ پر سلام بھیجے اور یہ دعا پڑھے: اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ…
Hasan (حسن) · Urdu & English translation by HadeethEnc
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- سنن ابن ماجہSunan Ibn Majahمستدرک حاکمAl-Mustadrak (Hakim)Original wording: رواه ابن ماجه والحاكم
- 2Grade درجہ
- Hasan حسنGood: acceptable, slightly below Sahihقابلِ قبول: صحیح سے کچھ کم درجہGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #65418Sunan Ibn Majah & Al-Mustadrak (Hakim) (HadeethEnc 65418)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
نبی ﷺ نے ایک مسلمان کو یہ رہنمائی فرمائی کہ جب وہ مسجد میں داخل ہونے کا ارادہ کرے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ کہہ کر سلام بھیجے: اللهم صل وسلم على محمد، پھر یہ دعا پڑھے: (اے اللہ! میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے)۔ اور جب نکلے تو نبی ﷺ پر سلام بھیجے اور یہ کہے: (اللهمَّ اعصِمْنِي مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ)، اور حاکم کی ایک روایت میں ہے کہ یوں کہے: (اللهمَّ أَجِرْنِي مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ)۔
حدیث کے فوائد
- مسجد میں داخل ہوتے وقت اور مسجد سے نکلتے وقت ان دونوں دعاؤں کو پڑھنا مستحب ہے۔
- یہ ذکر تمام مساجد کے لیے عام ہے، حتی کہ مسجد حرام کے لیے بھی۔
- داخل ہوتے وقت رحمت اور نکلتے وقت شیطان سے حفاظت کا ذکر بطور خاص اس لیے کیا گیا کہ داخل ہونے والا ایسے کاموں میں مشغول ہوتا ہے، جو اسے اللہ اور اس کی جنت سے قریب کرنے والے ہیں، اس لیے رحمت کا ذکر مناسب ہوا، جب کہ نکلنے کے بعد وہ دنیا کے لہو ولعب اور مشاغل میں لگ جاتا ہے، اس لیے مناسب ہوا کہ وہ اللہ سے دعا کرے کہ اسے شیطان سے محفوظ رکھے۔
Explanation
The Prophet (ﷺ) guided the Muslim, when entering the mosque, to send peace and blessings upon the Prophet (ﷺ) by saying: Allāhumma salli wa sallim ‘ala Muhammad (O Allah, send Your blessings and peace upon Muhammad), and then to say: Allāhumma iftahli abwāba rahmatik (O Allah, open for me the gates of Your mercy). And when he leaves, he should send peace upon the Prophet and say: Allāhumma i‘simni min ash-shaytān ar-rajīm (O Allah, protect me from the accursed devil). In another narration by Al-Hākim: And say: Allāhumma ajirni min ash-shaytān ar-rajīm (O Allah, save me from the accursed devil).