صحیح بخاری · صحیح مسلم
Sahih al-Bukhari · Sahih Muslim

ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
66536Sahih صحیح
عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ أَبِي مُوسَى الأَشْعَريِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ إِلَى اليَمَنِ، فَسَأَلَهُ عَنْ أَشْرِبَةٍ تُصْنَعُ بِهَا، فَقَالَ: وَمَا هِيَ؟، قَالَ: «البِتْعُ وَالمِزْرُ»، فَقِيلَ لِأَبِي بُرْدَةَ: مَا البِتْعُ؟ قَالَ: نَبِيذُ العَسَلِ، وَالمِزْرُ: نَبِيذُ الشَّعِيرِ، فَقَالَ: «كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ» خرجه البخاري.
وَخَرَّجَهُ مُسْلِمٌ وَلَفْظُهُ: قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اَلله أَنَا وَمُعَاذٌ إِلَى اَليَمَنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولُ اَللَّهِ! إِنَّ شَرَابًا يُصْنَعُ بِأَرْضِنَا يُقَال لَهُ: المِزَرُ مِنَ الشَّعِيرِ، وَشَرَابٌ يُقَالُ لَهُ: البِتْعُ مِنَ العَسَلِ، فَقَالَ: «كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ».
وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ: «فَقَالَ: كُلُّ مَا أَسْكَرَ عَنِ الصَّلَاةِ فَهُوَ حَرَامٌ».
وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ: «وَكَانَ رَسُولُ الله قَدْ أُعْطِيَ جَوَامِعَ الكَلِمِ بِخَوَاتِمِهِ، فَقَالَ: أَنْهَى عَنْ كُلِّ مُسْكِرٍ أَسْكَرَ عَنْ الصَّلَاةِ».
ابو بردہ اپنے والد ابو موسی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں: نبی کریمﷺ نے انہیں یمن کی طرف بھیجا۔ چنانچہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے وہاں بنا‏ئی جانے والی مشروبات کے بارے میں پوچھا، تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا : وہ کیا ہیں؟ ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ بتع اور مزر۔ ابو بردہ سے پوچھا گیا کہ ”بتع“ کیا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ شہد سے تیار کی گئی شراب اور ”مزر“ جَو سے تیار کی ہوئی شراب ہے۔ نبی کریم ﷺ نے جواب میں فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ اس حدیث کو امام بخاری نے روایت کیا ہے۔ اس حدیث کو امام مسلم نے بھی روایت کیا ہے۔ مسلم کے الفاظ ہيں: انہوں نے کہا: اللہ کے رسول ﷺ نے مجھے اور معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن کی جانب بھیجا۔ لہذا میں نے عرض کیا: اے اللہ رسول! ہمارے علاقے میں جَو سے ایک شراب بنتی ہے، جسے مِزر کہا جاتا ہے اور شہد سے ایک شراب بنتی ہے، جسے بِتع کہا جاتا ہے۔ آپ نے جواب دیا : "ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔" مسلم کی ایک روایت میں ہے: "جو چیز نشے میں ڈال کر نماز سے غافل کر دے، وہ حرام ہے۔" مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے: "اللہ کے رسول ﷺ کو گفتگو کا اختتام جامع ترین الفاظ میں کرنے کی صلاحیت عطا کی گئی تھی۔ فرمایا: میں ہر ایسی نشہ آور شے کے استعمال سے منع کرتا ہوں، جو نماز سے غافل کردے"۔
— HadeethEnc اردو ترجمہ
Abu Burdah reported from his father Abu Mūsa al-Ash‘ari (may Allah be pleased with him) that the Prophet (ﷺ) had sent him to Yemen, and he asked him about certain drinks that used to be prepared there. He said: What are they? He said: "Al-Bit‘ and Al-Mizr?" It was said to Abu Burdah: What is Al-Bit‘? He said: An alcoholic drink made from honey, and Al-Mizr is an alcoholic drink made from barley. Thereupon, he said: "Every intoxicant is prohibited" [Narrated by Al-Bukhāri] Muslim narrated it with the following wording: He said: The Messenger of Allah sent me and Mu‘ādh to Yemen. I said: O Messenger of Allah, there is a drink made in our land called 'Al-Mizr' from barley and a drink called 'Al-Bit‘' from honey. He said: "Every intoxicant is prohibited." Another version by Muslim reads: "Thereupon, he said: Every intoxicant that detains one from prayer is forbidden." Another version by him reads: "The Messenger of Allah is gifted with the most eloquent and concise speech. He said: I forbid every intoxicant that keeps one away from prayer."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #66536

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ بتا رہے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ان کو یمن بھیجا۔ چناں چہ انھوں نے وہاں بننے والی کچھ مشروبات کے بارے میں پوچھا کہ وہ حلال ہیں یا حرام، تو آپ نے ان کے بارے میں استفسار کیا۔ چنانچہ ابو موسی رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ ان مشروبات یعنی بِتع سے مراد شہد سے بنی ہوئی نبیذ ہے اور مِزر سے مراد جَو سے بنی ہوئی نبیذ ہے۔ لہذا اللہ کے رسول ﷺ نے، جنھیں جامع ترین الفاظ میں بات رکھنے کی صلاحیت دی گئی تھی، فرمایا: "ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔"

حدیث کے فوائد

  • نبیذ: وہ پانی جس میں کھجور، شہد یا جَو وغیرہ ڈالا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں اس کے اندر ان چيزوں کا ذائقہ اور مٹھاس آ جاتا ہے۔ کبھی کبھی خمیر ہو کر اس میں نشہ بھی آ جاتا ہے۔
  • یہ حدیث تمام طرح کی نشہ آور اشیا کے حرام ہونے کے سلسلے میں ایک اصول کی حیثیت رکھتی ہے۔
  • ضروری مسائل کے بارے میں پوچھنے کی اہمیت۔
  • شراب سب سے پہلے نماز میں حاضر ہوتے وقت حرام قرار دی گئی، جب کچھ مہاجروں نے نماز پڑھی اور قرآن پڑھنے میں غلطیاں کر ڈالیں تو یہ آیت کریمہ نازل ہوئی: (اے ایمان والو! جب تم نشے میں ہو تو نماز کے قریب بھی نہ جاؤ، جب تک کہ اپنی بات کو سمجھنے نہ لگو اور جنابت کی حالت میں جب تک کہ غسل نہ کر لو، ہاں اگر راہ چلتے گزر جانے والے ہو تو اور بات ہے۔) اس وقت اللہ کے رسول ﷺ کا منادی یہ اعلان کرتا تھا: کوئی نشہ کی حالت میں نماز پڑھنے نہ آئے۔ بعد ازاں اللہ نے شراب کو مطلقا حرام قرار دیتے ہوئے فرمایا: (اے ایمان والو! بات یہی ہے کہ شراب اور جوا اور تھان اور فال نکالنے کے پانسے کے تیر، یہ سب گندی باتیں، شیطانی کام ہیں ان سے بالکل الگ رہو تاکہ تم فلاح یاب ہو۔ شیطان تو یوں چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعے سے تمہارے آپس میں عداوت اور بغض واقع کرا دے اور اللہ تعالیٰ کی یاد سے اور نماز سے تم کو باز رکھے سو اب بھی باز آجاؤ۔)
  • اللہ تعالی نے شراب کو اس لیے حرام قرار دیا کیوں کہ اس میں بڑے بڑے نقصانات اور مفاسد مضمر ہیں۔
  • شراب کو حرام قرار دینے کی وجہ اس کے نشہ آور ہونے کا وصف ہے۔ لہذا نبیذ کے اندر نشہ آور ہونے کا وصف آجائے، تو حرام ہو جاتی ہے اور یہ وصف نہ ہو، تو حلال رہتی ہے۔

Explanation

Abu Mūsa al-Ash‘ari (may Allah be pleased with him) informs that the Prophet (ﷺ) sent him to Yemen. He asked him about certain drinks made there—if they were forbidden—so the Prophet (ﷺ) inquired further about them. Abu Mūsa (may Allah be pleased with him) said: They are Al-Bit‘, which is an alcoholic drink made from honey, and Al-Mizr, which is an alcoholic drink made from barley. The Prophet (ﷺ), who had been given concise speech, said: "Every intoxicant is prohibited."

Topics موضوعات