صحیح بخاری · صحیح مسلم
Sahih al-Bukhari · Sahih Muslim

”ہر دن، جس میں سورج طلوع ہوتا ہے، انسان کے ہر جوڑ پر صدقہ کرنا واجب ہے۔

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
4568Sahih صحیح
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُلُّ سُلاَمَى مِنَ النَّاسِ عَلَيْهِ صَدَقَةٌ، كُلَّ يَوْمٍ تَطْلُعُ فِيهِ الشَّمْسُ يَعْدِلُ بَيْنَ الِاثْنَيْنِ صَدَقَةٌ، وَيُعِينُ الرَّجُلَ عَلَى دَابَّتِهِ فَيَحْمِلُ عَلَيْهَا أَوْ يَرْفَعُ عَلَيْهَا مَتَاعَهُ صَدَقَةٌ، وَالكَلِمَةُ الطَّيِّبَةُ صَدَقَةٌ، وَكُلُّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا إِلَى الصَّلاَةِ صَدَقَةٌ، وَيُمِيطُ الأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ صَدَقَةٌ».
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا : ”ہر دن، جس میں سورج طلوع ہوتا ہے، انسان کے ہر جوڑ پر صدقہ کرنا واجب ہے۔ ہر دن جس میں سورج طلوع ہوتا ہے تمہارا دو آدمیوں کے درمیان انصاف کرنا صدقہ ہے، کسی آدمی کو اس کی سواری پر بٹھانے یا اس کا سامان اٹھا کر اس پر رکھوانے میں اس کی مدد کرنا بھی صدقہ ہے، اچھی بات کہنا صدقہ ہے، نماز کی طرف جانے کے لیے اٹھنے والا ہر قدم صدقہ ہے اور راستے سے کسی تکلیف دہ چیز کا ہٹانا بھی صدقہ ہے۔“
— HadeethEnc اردو ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) reported: The Messenger of Allah (may Allah's peace and blessings be upon him) said: "There is a charity to be given for each joint of the human body every day on which the sun rises; judging justly between two is a charity, helping a man with his mount to ride on it or lift his luggage on it is a charity, the good word is a charity, every step that one takes to the prayer is a charity, and removing what is harmful from the way is a charity."
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: متفق عليه
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #4568

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ ہر مکلف مسلمان کو ہر روز اس کی ہڈی کے ہر جوڑ کے بدلے میں ایک ایک نفلی صدقہ اس بات کے شکر کے طور پر کرنا ہے کہ اللہ نے اسے عافیت دی اور اس کی ہڈیوں میں جوڑ بنائے، جن کی وجہ سے اعضاے جسم کو سمیٹنا اور پھیلانا ممکن ہو سکا۔ یہ صدقہ تمام طرح کی نیکی کے کاموں سے ادا ہو سکتا ہے۔ مال دینے پر موقوف نہيں ہے۔ مثلا : دو جھگڑ رہے لوگوں کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کرنا اور صلح کرا دینا صدقہ ہے۔ کسی ایسے شخص کو جو سواری پر چڑھ نہ پا رہا ہو، سواری پر چڑھا دینا یا اس کا سامان لاد دینا صدقہ ہے۔ اچھی بات، جیسے ذکر، دعا اور سلام وغیرہ صدقہ ہیں۔ نماز کے لیے جاتے وقت اٹھنے والا ہر قدم صدقہ ہے۔ راستے سے کسی تکلیف دہ چيز کو ہٹا دینا صدقہ ہے۔

حدیث کے فوائد

  • انسان کی ہڈیوں کا جڑاؤ اور ان کی سلامتی اللہ کی عظیم ترین نعمتوں میں سے ہے۔ چنانچہ ہر ایک ہڈی کا یہ حق ہے کہ اس کی طرف سے خاص صدقہ کیا جائے، تاکہ اس نعمت پر اللہ کا شکر بجا لایا جا سکے۔
  • ان نعمتوں کی بقا کے لیے ہر روز نئے سرے سے شکر ادا کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔
  • ہر روز نوافل اور صدقوں کا اہتمام کرنے کی ترغیب۔
  • لوگوں کے درمیان صلح کرانے کی فضیلت۔
  • اپنے بھائی کی مدد کرنے کی ترغیب۔ کیوں کہ اپنے بھائی کی مدد کرنا بھی صدقہ ہے۔
  • نماز باجماعت میں شریک ہونے، اس کے لیے چل کر جانے اور مسجد کو آباد کرنے کی ترغیب۔
  • مسلمانوں کے راستوں کا احترام کرنا واجب ہے، بایں طور کہ ان راستوں پر ایسا کوئی کام نہ کیا جائے، جس سے ان کو تکلیف یا نقصان پہنچے۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) clarified that every religiously accountable Muslim should give every day a voluntary charity on behalf of every single one of his bone joints as a form of expressing gratitude to Allah Almighty for well-being and for creating his bones with joints that allow him to grasp and stretch. This charity can be fulfilled not through giving money alone but through all types of righteous acts, which include: Acting justly and reconciling between those in disagreement counts as a charity. Helping someone disabled with his mount by helping him ride on it or lifting his luggage on it counts as a charity. The good word, whether it is Dhikr (remembrance of Allah), supplication, greeting of peace, or otherwise counts as a charity. Every step you take to the prayer counts as a charity. Removing what is harmful from the way counts as a charity.

Topics موضوعات