Sahih al-Bukhari · Sahih Muslim صحیح بخاری · صحیح مسلم
نبی کریم ﷺ کے پاس اس آدمی کا ذکر کيا گيا جو رات کو سویا اور صبح ہونے تک سویا رہا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ ایسا…
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بنِ مسعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: ذُكِرَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ نَامَ لَيْلَهُ حَتَّى أَصْبَحَ، قَالَ: «ذَاكَ رَجُلٌ بَالَ الشَّيْطَانُ فِي أُذُنَيْهِ، أَوْ قَالَ: فِي أُذُنِهِ».
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ کے پاس اس آدمی کا ذکر کيا گيا جو رات کو سویا اور صبح ہونے تک سویا رہا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ ایسا آدمى ہے کہ شیطان نے پیشاب کر دیا اس کے دونوں کانوں میں، یا فرمایا: جس کے کان میں“۔
‘Abdullah ibn Mas‘ūd (may Allah be pleased with him) reported: It was mentioned before the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) about a man who slept throughout the night until morning. He said, "That is a man in whose ears—or, he said, in whose ear—the devil urinated."
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih MuslimOriginal wording: متفق عليه
- 2Grade درجہ
- Sahih صحیحAuthentic: reliable chain and textمستند: سند اور متن دونوں درستGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #3714Sahih al-Bukhari & Sahih Muslim (HadeethEnc 3714)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے سامنے ایک شخص کا ذکر ہوا کہ وہ سورج نکلنے تک سویا رہا اور فرض نماز کے لیے اٹھا ہی نہیں۔ تو آپ نے فرمایا: بے شک وہ ایسا شخص ہے کہ شیطان نے اس کے کان میں پیشاب کر دیا۔
حدیث کے فوائد
- قیام الليل كو ترک کرنا مکروہ ہے اور یہ شیطان کے سبب ہوتا ہے۔
- شیطان سے خبردار رہنا چاہیے، جو انسان کے ہر راستے میں بیٹھ کر اسے اللہ کی اطاعت سے روکنے کی کوشش کرتا ہے۔
- ابن حجر کہتے ہیں: حدیث کے الفاظ "ما قام الی الصلاۃ" سے مراد جنس ہے۔ ویسے اس بات کا بھی احتمال ہے کہ الف لام عہد ذہنی کے ہوں اور مراد رات کی نماز یا فرض نماز ہو۔
- طیبی کہتے ہیں: یہاں بطور خاص کان کا ذکر نیند کی گہرائی کی جانب اشارہ کرنے کے لیے کیا گیا ہے، اگرچہ نیند کی مناسبت سے آنکھ کا ذکر زیادہ مناسب تھا۔ کیوں کہ کان آگاہی کا ذریعہ ہے۔ پھر بطور خاص پیشاب کا ذکر اس لیے کیا گیا ہے کہ یہ آسانی سے پیٹ کے اندر داخل ہو جاتا ہے، رگوں میں تیزی سے سرایت کر جاتا ہے اور تمام اعضا کو سست بنا دیتا ہے۔
Explanation
It was mentioned before the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) about a man who slept until morning and sunrise and did not get up to perform the obligatory prayer. Thereupon, the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) said: He is a man in whose ear the devil urinated.