میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز عید ادا کی۔ انہوں نے فرمایا کہ یہ دو دن ایسے ہیں، جن میں روزہ…
Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- صحیح بخاریSahih al-Bukhariصحیح مسلمSahih MuslimOriginal wording: متفق عليه
- 2Grade درجہ
- Sahih صحیحAuthentic: reliable chain and textمستند: سند اور متن دونوں درستGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #4527Sahih al-Bukhari & Sahih Muslim (HadeethEnc 4527)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے عید الفطر اور عید الاضحی کے دن روزہ رکھنے سے منع کیا ہے۔ عیدالفطر کے دن منع اس لیے کیا ہے کہ وہ پورے ماہ رمضان کے روزے کے بعد روزہ توڑنے کا دن ہے۔ جب کہ عیدالاضحی کے دن اس لیے منع کیا ہے کہ وہ قربانی کا گوشت کھانے کا دن ہے۔
حدیث کے فوائد
- عیدالفطر کے دن اورعیدالاضحی کے دن روزہ رکھنا حرام ہے۔ اور ایام تشریق میں بھى روزہ رکھنا حرام ہے، کیوں کہ ایام تشریق عیدالاضحی کے دن کے تابع ہیں۔ البتہ کسی کے پاس ہدی کا جانور نہ ہو، تو وہ ایام تشریق میں روزہ رکھ سکتا ہے۔
- ابن حجر کہتے ہیں: کہا گیا ہے: دو دنوں کے ذکر کا مقصد دراصل ان دو دنوں میں روزے نہ رکھنے کے وجوب کی علت کی طرف اشارہ کرنا ہے۔ پہلے دن روزہ رکھنے کى ممانعت کی وجہ یہ بیان کرنا ہے کہ اب روزہ نہیں رہنا ہے اور یہ کہ رمضان کے روزے پورے ہوچکے ہیں اور اس کى حد بندى اس کے بعد والے دن روزہ نہ رہنے سے ہوگى۔ جب کہ دوسرے دن روزہ رکھنے کی ممانعت کی وجہ قربانی کرنا ہے، جو ایک عبادت ہے اور جس کا گوشت کھایا جاتا ہے۔
- خطیب کے لیے مناسب ہے کہ اپنے خطبہ میں وقت اور حالات کے مطابق احکام کو ذکر کرے اور مناسبت کا پاس و لحاظ رکھے۔
- قربانی کا گوشت کھانے کی مشروعیت۔
Explanation
The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) forbade fasting on the days of Eid al-Fitr and Eid al-Ad'ha. As for Eid al-Fitr, it is the day of breaking the fast after the month of Ramadan, and as for the day of Eid al-Ad'ha, it is the day of eating from the sacrifices.