ظلم سے بچو، کیوں کہ ظلم قیامت کے دن تاریکیاں لائے گا۔ بخل و حرص سے بچو، اس لیے کہ اسی بخل و حرص نے تم سے پہلے…
Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc
Reference حوالہ
- 1Source book اصل کتاب
- صحیح مسلمSahih MuslimOriginal wording: رواه مسلم
- 2Grade درجہ
- Sahih صحیحAuthentic: reliable chain and textمستند: سند اور متن دونوں درستGraded by: HadeethEnc scholarsدرجہ: HadeethEnc کے علماء
- 3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
- HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadithsترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
- 4Hadith ID نمبر
- HadeethEnc #5787Sahih Muslim (HadeethEnc 5787)
نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.
Explanation تشریح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ظلم سے خبردار کیا ہے، جیسے کہ لوگوں پر ظلم، نفس پر ظلم اور اللہ کے حق میں ظلم۔ ظلم نام ہے حق دار کو اس کا حق نہ دینے کا۔ ظلم قیامت کے دن ظلم کرنے والوں پر تاریکیاں بنے گا۔ یعنی اس کی وجہ سے مشکل حالات اور خوف ناکیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آپ نے 'شح' سے بھی منع فرمایا ہے، جو کہ حرص کے ساتھ شدید بخل کا نام ہے۔ اس میں مالی حقوق کی ادائیگی میں کوتاہی اور دنیا کی شدید حرص بھی داخل ہے۔ ظلم کی اس قسم نے ہم سے پہلے کی امتوں کو ہلاک کردیا، کیوں کہ اس نے انھیں ایک دوسرے کی جان لینے پر اور اللہ کی حرام کی ہوئی چيزوں کو حلال کر لینے پر ابھارا۔
حدیث کے فوائد
- مال خرچ کرنا اور غم گساری کرنا آپسی محبت اور ملنساری کا سبب ہے۔
- بخل اور لالچ معصیتوں، گناہوں اور بے حیائیوں کی جانب لے جاتی ہے۔
- ہمیں سابقہ امتوں کے احوال سے عبرت حاصل کرنا چاہیے۔
Explanation
The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) warned against oppression, which includes oppressing people, oppressing oneself, and committing oppression regarding the right of Allah Almighty, i.e., refraining from giving each one his due right. He stated that oppression will be layers of darkness on the Day of Judgment for those who commit it, given the hardships and horrors that will occur to them on that day. He also forbade stinginess, which refers to extreme miserliness and avarice; an example is showing negligence in fulfilling financial rights and an intense keenness to achieve worldly gains. This kind of oppression ruined those who preceded us from the previous nations as it drove them to kill each other and to permit what Allah has prohibited.