صحیح مسلم
Sahih Muslim

ایک پکارنے والا پکار کر کہے گا : تم سدا صحت مند رہوگے، کبھی بیمار نہيں ہوگے۔ تم سدا زندہ رہوگے، کبھی نہيں…

Sahih (صحیح) · Urdu & English translation by HadeethEnc

Reference حوالہ
8341Sahih صحیح
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ وَأَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنهما عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يُنَادِي مُنَادٍ: إِنَّ لَكُمْ أَنْ تَصِحُّوا فَلَا تَسْقَمُوا أَبَدًا، وَإِنَّ لَكُمْ أَنْ تَحْيَوْا فَلَا تَمُوتُوا أَبَدًا، وَإِنَّ لَكُمْ أَنْ تَشِبُّوا فَلَا تَهْرَمُوا أَبَدًا، وَإِنَّ لَكُمْ أَنْ تَنْعَمُوا فَلَا تَبْأَسُوا أَبَدًا» فَذَلِكَ قَوْلُهُ عَزَّ وَجَلَّ: {وَنُودُوا أَنْ تِلْكُمُ الْجَنَّةُ أُورِثْتُمُوهَا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ} [الأعراف: 43].
ابو سعید خدری اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : "ایک پکارنے والا پکار کر کہے گا : تم سدا صحت مند رہوگے، کبھی بیمار نہيں ہوگے۔ تم سدا زندہ رہوگے، کبھی نہيں مروگے۔ تم سدا جوان رہوگے، کبھی بوڑھے نہيں ہوگے۔ تم سدا ناز و نعمت میں رہوگے، کبھی پریشان نہيں ہوگے۔" اسی کا ذکر اللہ تعالی کے اس فرمان میں ہے : "انھیں پکار کر کہا جائے گا : یہی وہ جنت ہے، جس کے وارث تم ان اعمال کی وجہ سے بنائے گئے ہو، جو تم کیا کرتے تھے۔" [سورہ اعراف : 43]
— HadeethEnc اردو ترجمہ
Abu Sa‘īd al-Khudri and Abu Hurayrah (may Allah be pleased with both of them) reported that the Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) said: "A caller will call out: You will be healthy and never fall ill; you will live and never die; you will be young and never grow old; you will live in comfort and never suffer." This is His saying: {They will be called, “This is Paradise that you are made to inherit for what you used to do.”} [Surat al-A‘rāf: 43]
— HadeethEnc English translation

Reference حوالہ

1Source book اصل کتاب
صحیح مسلمSahih Muslim
Original wording: رواه مسلم
2Grade درجہ
Sahih صحیح
Authentic: reliable chain and text
مستند: سند اور متن دونوں درست
Graded by: HadeethEnc scholars
درجہ: HadeethEnc کے علماء
3Translation & explanation ترجمہ و تشریح
HadeethEnc.com, Encyclopedia of Translated Prophetic Hadiths
ترجمہ شدہ احادیث نبویہ کا انسائیکلوپیڈیا
4Hadith ID نمبر
HadeethEnc #8341

نوٹ: HadeethEnc کوئی الگ کتاب نہیں۔ یہ اوپر دی گئی اصل کتابوں سے لی گئی احادیث کا مستند ترجمہ اور تشریح ہے۔Note: HadeethEnc is not a separate hadith book. It is a verified translation of hadith taken from the source books above.

Explanation تشریح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کہ اہل جنت جب جنت کی نعمتوں سے لطف اندوز ہو رہے ہوں گے، تو ایک پکارنے والا پکار کر کہے گا: یہاں تمھارے لیے اس بات کا انتظام ہے کہ تم سدا صحت مند رہو گے اور کوئی چھوٹی سے چھوٹی بیماری بھی تمھارے پاس نہ آئے گی۔ تم سدا زندہ رہوگے اور تم کو کبھی موت نہیں آئے گی۔ نیند بھی نہیں، جو موت کی چھوٹی شکل ہے۔ تم ہمیشہ جوان ہی رہوگے اور بڑھاپا تمھارے قریب سے بھی نہ گزرے گا۔ یہاں تم ہر طرح کی نعمتوں میں رہوگے۔ نہ غم ہوگا، نہ فکر ہوگی۔ اسی کا ذکر اللہ عز و جل کے اس فرمان میں ہے : {ونُودُوا أنْ تلكم الجنة أورثتموها بما كنتم تعملون} [الأعراف: 43]. "یعنی انھیں پکار کر کہا جائے گا : یہی وہ جنت ہے، جس کے وارث تم ان اعمال کی وجہ سے بنائے گئے ہو، جو تم کیا کرتے تھے"۔

حدیث کے فوائد

  • انسان جتنا بھی خوش حال اور فارغ البال ہو، اسے ملی ہوئی دنیوی زندگی کی نعمتوں کو چار چيزیں مکدر کر دیا کرتی ہيں : بیماری، موت، بڑھاپا اور دشمن کے خوف‘ فقر و فاقہ اور جنگ وغیرہ کے خوف سے پیدا ہونے والا غم اور فکر۔ لیکن ان چاروں چیزوں سے اہل جنت محفوظ رہیں گے۔ لہذا انھیں کامل ترین نعمت حاصل ہوگی۔
  • جنت کی نعمتیں دنیا کی نعمتوں سے مختلف ہیں؛ اس لیے کہ جنت کی نعمتوں کے متعلق کوئی خوف نہیں(کہ وہ ختم ہوجائیں گی)، اور دنیا کی نعمتیں دائمی نہیں ہوتیں اور یہاں انسان کے ساتھ مصائب اور بیماریاں بھی لگی رہتی ہیں۔
  • عمل صالح کی ترغیب، جس کے ذریعے جنت کی نعمتیں حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Explanation

The Prophet (may Allah's peace and blessings be upon him) mentioned that a caller would call the dwellers of Paradise while they are in it, leading a life of ease and comfort: You will be healthy and will never get sick in Paradise, not even a minor sickness; you will live and never die therein, even if it is sleep that is minor death; you will be young and never grow old therein; and you will enjoy a life of comfort and never be sad or miserable therein. This is the meaning of the verse in which Allah Almighty says: {They will be called, “This is Paradise that you are made to inherit for what you used to do.”} [Surat al-A‘rāf: 43]

Topics موضوعات